پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

10ملین ڈالر جو مشرف کے ’’ایک دوست ‘‘نے ان کے اکا ؤنٹس میں جمع کروائے ان کاحساب بھی ہوناچاہئے،ن لیگ نے نیا تنازعہ کھڑا کردیا، چونکا دینے والے انکشافات

datetime 13  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ نوازشر یف کے کیس میں فیصلہ نہیں انصاف ہونا چاہئے‘ مشرف سے بھی پوچھا جانا چاہئے کہ ان کے بیرونی اکانٹس میں کروڑوں روپے کہاں سے آئے ہیں؟10ملین ڈالر جو مشرف کے ایک دوست نے ان کے اکا ؤنٹس میں جمع کروائے ان کاحساب بھی ہوناچاہئے ۔بدھ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ عمران خان کوعدالتیں بلاتی رہیں

لیکن وہ کسی عدالت میں نہیں گئے اور اس وقت عدالت میں گئے جب انہوں نے خود فیصلہ کیا ۔نواز شریف ہر ہفتے تین چار روز احتساب عدالت میں 9بجے سے لیکر 11بجے تک بیٹھتے ہیں۔وہ کبھی بھی پانچ منٹ کے لئے پیش نہیں ہوئے اگران کو جلدی ہوتی ہے توجج ان کو پرچی لکھ کر دیتا ہے اور پھر وہ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا ایک طرف آپ کہتے ہیں کہ نوازشریف کے بیٹوں ، جہانگیر ترین کے بیٹے کے پیسوں کاحساب لیجئے یہ بات ٹھیک ہے لیکن جب پرویز مشرف کہتے ہیں کہ میرے ایک دوست نے 10ملین سے زائد ڈالر میرے اکاؤنٹ میں ڈال دیئے تو کیا کسی نے اس بارے میں کچھ پوچھا ہے ۔ مصدق ملک نے کہ نواز شریف 100پیشیاں بھگت چکے ہیں اور صرف نواز شریف کے کیس میں کہا جارہاہے کہ 6دن کافی نہیں 7دن آئیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ استغاثہ کو 9ماہ دیئے گئے لیکن دفاع کیلئے تین ہفتے دے رہے ہیں اس میں کوئی تواز ن نظر نہیں آتا ۔ سینٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ فیصلہ نہیں انصاف ہونا چاہئے اور مشرف سے بھی پوچھا جانا چاہئے کہ ان کے بیرونی اکانٹس میں کروڑوں روپے کہاں سے آئے ہیں؟ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ نوازشر یف کے کیس میں فیصلہ نہیں انصاف ہونا چاہئے‘ مشرف سے بھی پوچھا جانا چاہئے کہ ان کے بیرونی اکانٹس میں کروڑوں روپے کہاں سے آئے ہیں؟10ملین ڈالر جو مشرف کے ایک دوست نے ان کے اکا ؤنٹس میں جمع کروائے ان کاحساب بھی ہوناچاہئے ۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…