اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

پارٹی غداروں نے ن لیگ کو فیملی پارٹی بنانے کے مشورے دیئے،پر ویز رشید کے کرتوت بے نقاب ہو جائیں تو سر شرم سے جھک جائیں گے ٗچوہدری نثار نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 13  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پرویز رشید کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کی کرتوتیں بے نقاب ہو جائیں تو سر شرم سے جھک جائیں ۔گزشتہ روز پرویز رشید نے چوہدری نثار پر تنقیدکرتے ہوئے کہا تھا کہ چوہدری نثار کی سازش ناکام بنانے کیلئے میں نے وزارت چھوڑی ، چوہدری نثار مجھے نوازشریف سے دور نہیں کر سکتے ، مریم نواز نے اس وقت پارٹی کو سہارا دیا جب چوہدری نثار غداری کر رہے تھے۔ انہو ں نے کہا کہ چوہدری نثار نے ن لیگ کی اینٹیں لگائیں نہ ہی چوری

کر سکے جس پر اب چوہدری نثار خود میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے پرویز رشید کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پرویز رشید کے کرتوت بے نقاب ہو جائیں تو سر شرم سے جھک جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پرویز رشید نے پارٹی میں خوش آمد کو منشور کا حصہ بنایا ہے اور پرویز رشید جیسے لوگ خوش آمد کی بد ترین مثال ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی غداروں نے(ن)لیگ پرسیکولرنظریہ مسلط کیااور ن لیگ کو فیملی پارٹی بنانے کے مشورے دیئے ، پرویزرشید اخلاقی، سیاسی اور نظریاتی  پیمانے پرپورانہیں اترتے۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…