ہفتہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2026 

سپریم کورٹ کے احکامات، پاکستان واپس آنا ہے یا نہیں؟؟ پرویز مشرف نے اپنا فیصلہ سنادیا

datetime 13  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے (آج) جمعرات کو سپریم کورٹ میں طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو 13 جون کو طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پرویز مشرف کو ایئر پورٹ سے عدالت تک گرفتار نہ کیا جائے جس پر سابق صدر نے ایک افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کے دوران کہا تھا کہ

عدالت عظمی گرفتار نہ کرنے کی گارنٹی دے ۔ بدھ کو لاہور رجسٹری میں سماعت کے دوران پرویز مشرف پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو ایک دن کی مہلت دیتے ہوئے 14 جون کو وطن واپس آ کر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے اپنے حکم میں یہ بھی واضح کیا کہ اگر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف وطن واپس نہ آئے تو آئندہ ماہ ہونیوالے عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے ان کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال نہیں ہونے دی جائیگی۔ عدالت نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی واپسی سے متعلق ان کی طرف سے پیش کی جانیوالی شرائط کی پابند نہیں ۔ دوسری جانب چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس یاور علی کی سربراہی میں قائم خصوصی عدالت پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کریگی اس سلسلے میں وزارت قانون وانصاف نے ایک باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نذر اکبر بھی خصوصی عدالت کا حصہ ہونگے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تمام صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے پارٹی رہنماؤں اور اپنی قریبی دوستوں کیساتھ وطن واپسی کیلئے مشاورت کی تھی جس پر پرویز مشرف کے قریبی رفقاء نے بھی وطن واپس نہ جانے کا مشور ہ دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا (سوم)


مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…