ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

مسلمان گورنر کے بیان نے بھارتی مسلمانوں کے لئے نئی پریشانی پیدا کر دی

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

نئی دہلی۔۔۔۔بھارت کی ریاست اتر کھند کے گورنر عزیز قریشی نے کہا کہ جو لوگ گائے کوذبح کرتے ہیں انہیں بھارت میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔ایک مسلمان گورنر کے اس بیان نے بھارت میں ایک نیا تنازع کھڑا کردیا ہے۔ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گورنر قریشی نے کہا کہ وہ شخص بھارتی ہو ہی نہیں سکتا جو گائے کے ذبیحہ میں ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ایسے شخص کے چہرے پر کالی سیاہی مل کر ملک سے باہر پھینکنے کو ترجیح دیں گے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق قریشی نے عوامی اجتماع میں کہا کہ ہم گائے کو ماتا کی مانند قرار دے چکے ہیں اور اس مسئلے سے کروڑوں کے جذبات جڑے ہوئے ہیں۔جو بھی گائے کو ذبح کرے گا وہ قانون کی خلاف ورزی کریگا اور ایسے شخص کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔وزیراعلیٰ ہریش راوت کا کہنا ہے کہ قریشی کا یہ بیان ان کے ذاتی خیال ہیں۔سیاسی ماہر قریشی کے اس بیان کو اپنا عہدہ برقرار رکھنے کا حربہ سمجھ رہے ہیں۔ نریندر مودی کے مئی میں وزار ت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مرکز کی طرف سے عزیز قریشی کو ان کے گورنری کا عہدہ چھوڑنے کا کہا گیا تھا۔ اس پرانہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔اگست میں سپریم کورٹ نے اتراکھنڈ کے گورنر کی درخواست پر مرکز کو نوٹس جاری کیا تھا۔ جس میں انہوں نے نریندر مودی کی حکومت کے اقدامات کو چیلنج کیا تھا۔سپریم کورٹ نے سیکریٹری داخلہ کو بھی نوٹس جاری کیا تھا جس میں انہوں نے گورنرعزیز قریشی کو مبینہ طور پر دھمکی دی تھی کہ وہ استعفیٰ دیں ورنہ مرکز کی طرف سے برطرفی کا سامنے کیلئے تیار ہو جائیں۔قریشی مودی حکومت کے خلاف سپریم کورٹ میں جانے والے پہلے گورنر تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…