منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نے جو طیارہ چارٹرڈ کروایا ہے اس کا فی گھنٹہ کرایہ 10لاکھ روپے ہے اور کل کرایہ ایک کروڑ روپے ہے ،ایسی تفصیلات کہ سن کر عوام کے ہوش اڑ جائیں

datetime 13  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نجی کمپنی کے طیارے پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئے  جس کا فی گھنٹہ سفر کا کرایہ 8 لاکھ روپے ہے ۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عمران خان نجی کمپنی ’’رینسلے جیٹ ‘‘کا چیلنجر604 طیارہ چارٹر کر کے سعودی عرب عمرہ کی ادائیگی کیلئے گئے ہیں جس کے فی گھنٹہ سفر کا کرایہ 8 لاکھ روپے ہے اور اس میں دس نشستیں ہوتی ہیں،

واضح رہے کہ عمران خان کے ہوائی سفر کا آغاز اسلام آباد سے ہوا ، طیارہ پہلے اسلا م آباد سے لاہور گیا جہاں ان کے اہل خانہ کو لے کر واپس اسلام آبادآیا اور پھر وہاں سے عمران خان مدینہ کیلئے روانہ ہوئے ۔ عمران خان  آج  عمرہ کی ادائیگی کیلئے مدینہ سے جدہ جائیں گے اور اسی روز اسلام آباد واپس آئیں گے ۔ عمران خا ن کا مجموعی ہوائی سفر 13 گھنٹوں پر مشتمل ہو گا اور اس کا خرچہ ایک کروڑ سے زائد ہو گا ۔واضح رہے کہ عمران خان کے ہمراہ زلفی بخاری بھی ہیں ۔دوسری جانب ادھرنگران وزیر اعظم جسٹس (ر)ناصر الملک نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ترجمان وزیراعظم ہائوس کے مطابق نگران وزیر اعظم جسٹس (ر)ناصر الملک نے عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکال کر عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانے کی اجازت دینے کے معاملے کا نوٹس لے لیا اور انہوں نے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ خیال رہے کہ پیر کے روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ ادائیگی عمرہ کے لئے اسلام آباد ایئرپورٹ   پر پہنچے تو زلفی بخاری بھی ان کے ساتھ تھے۔ ایف آئی اے نے زلفی بخاری کو جہاز میں سوار ہو نے سے روک دیا اور بتایا کہ ان کا نام ای سی ایل میں ہے وہ نہیں جاسکتے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے مبینہ طور پر فون پر کسی بالا شخصیت سے بات کی جس کے بعد زلفی بخاری کو طیارے میں جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…