منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ثابت ہوگیا کہ ۔۔شیخ رشید کو اہل قرار دینے پر ن لیگ کا شدید ردعمل لیگی رہنما شکیل اعوان نے ایک اور دھماکہ خیز اعلان کر دیا ، پنڈی بوائے کیلئے نئی مصیبت کھڑی ہو گئی

datetime 13  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شیخ رشید کی غلطی تسلیم کرنے کے باوجود اس طرح کا فیصلہ آیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں انصاف کا حصول کتنا مشکل ہے، ے کیس کا فیصلہ 85 دن محفوظ رہا جب کہ شیخ رشید نے عدالت میں تسلیم کیا کہ اس نے غلطی کی جس کے باوجود آج سپریم کورٹ کی جانب سے ان کی اہلیت کے حق میں فیصلہ آیا، شکیل اعوان ۔تفصیلات کے مطابق

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی اہلیت کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر (ن) لیگی رہنما شکیل اعوان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کی غلطی تسلیم کرنے کے باوجود اس طرح کا فیصلہ آیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں انصاف کا حصول کتنا مشکل ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شکیل اعوان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کی نااہلی سے متعلق کیس 18 ماہ تک الیکشن ٹریبونل میں چلا جسے 4 ماہ میں فیصلہ کرنا تھا اور ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ آیا۔ شکیل اعوان نے کہا کہ میرے کیس کا فیصلہ 85 دن محفوظ رہا جب کہ شیخ رشید نے عدالت میں تسلیم کیا کہ اس نے غلطی کی جس کے باوجود آج سپریم کورٹ کی جانب سے ان کی اہلیت کے حق میں فیصلہ آیا۔(ن) لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں انصاف کا حصول کتنا مشکل ہے تاہم جب تک انصاف نہیں ملے گا عدالتوں کے دروازے کھٹکٹاتے رہیں گے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نااہلی سے متعلق درخواست گزار شکیل اعوان کی درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دیا۔شکیل اعوان نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ شیخ رشید نے 2013 کے انتخابات کے دوران کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے تھے۔واضح رہے کہ شیخ رشید نے اپنی اہلیت کے فیصلے سے قبل گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ وہ جب تک شریفوں کو جیل نہیں پہنچا دیتے چین سے نہیں بیٹھیں گے اور وہ ایسا کر کے دکھائیں گے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…