اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

’’عمران خان مدینہ منورہ پہنچے تو وہ ننگے پاؤں کیوں تھے ؟ ‘‘سعودیہ عرب میں پوچھے گئے سوال پر عمران خان نے وضاحت کردی

datetime 13  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوزڈیسک) تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مدینہ منورہ پہنچنے پر ننگے پاؤں جہاز سے اترنے کے سوال پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ میں نے نبی کریم حضرت محمد ﷺ کے ادب میں جب میں جہاز سے اترا تو جوتے نہیں پہنے ، واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عام انتخابات سے قبل اور ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد عمرے کی ادائیگی کا فیصلہ کیا تھا، عمران خان کی سعودی عرب پہنچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے

کہ جب عمران خان سرزمین مقدسہ پر اترے تو انہوں نے جوتے نہیں پہن رکھے تھے، وہ بغیر جوتے پہنے اس سرزمین پر اترے۔ عمران خان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عید سے قبل عمرہ ادا کر کے واپس آ جائیں گے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا تھا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی سعودی عرب میں 3 روز قیام کریں گے۔اب عمران خان سعودی عرب میں ہیں اور جب وہ جہاز سے اترے تو انہوں نے جوتے نہیں پہن رکھے تھے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…