اسلام آباد(نیوزڈیسک)زلفی بخاری ای سی ایل میں نام ہونے کے باوجود عمران خان کے ساتھ سعودی عرب کیسے روانہ ہوگئے؟وزارت داخلہ نے وجہ بتادی ، تفصیلات کے مطابق عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کی عمران خان کے ہمراہ سعودی عرب روانگی پر نگران وزیرداخلہ اعظم خان نے کہا ہے کہ
زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں تھا ہی نہیں بلکہ ان کا نام بلیک لسٹ میں تھا، جس کی وجہ سے زلفی بخاری کو 6دن کی مہلت پر ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی گئی، انہوں نے میڈیا پر چلنے والی خبروں پر اپنے ردعمل میں کہا کہ زلفی بخاری کا نام تو ای سی ایل میں تھا ہی نہیں بلکہ وہ بلیک لسٹ میں تھے جس پر زلفی بخاری نے عمرے کے لئے تیس دن کی مہلت مانگی تھی لیکن ان کو صرف چھ دن کی مہلت دی گئی ہے اور اس سلسلے میں زلفی بخاری نے بیان حلفی بھی جمع کروایا ہے جس کے بعد انہیں عمران خان کے ساتھ سعودی عرب جانے کی اجازت دی گئی، واضح رہے کہ عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ مانیکا کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں ہیں پاکستان سے روانگی کے وقت زلفی بخاری بھی ان کے ہمراہ روانہ ہورہے تھے کہ انہیں روک دیاگیا جس کے بعد زلفی بخاری نے وزارت داخلہ سے رابطے کرکے کلیئرنس حاصل کی اور عمران خان کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے تھے ۔ زلفی بخاری کو پاکستان سے باہر جانے کی اجازت دیئے جانے پر نگران حکومت پر شدید تنقید کی جارہی تھی۔