ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

جھنگ میں قومی اسمبلی کے3حلقوں اورصوبائی اسمبلی کے7حلقوں ڈیڑھ سو کے قریب امیدوار میدان میں، اصل مقابلہ کس کا ہوگا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 12  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹھارہ ہزاری (آئی این پی ) جھنگ میں قومی اسمبلی کے3حلقوں کے لئے 48جبکہ صوبائی اسمبلی کے7حلقوں کے لئے ایک سو آٹھ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 114 جو کہ شاہ جیونہ،اٹھارہ ہزاری اور گڑھ مہاراجہ وغیرہ کے علاقوں پر مشتمل ہے کیلئے کل 13،امیدواروں نے کاغذات داخل کروائے ہیں پیپلز پارٹی کے مخدوم فیصل صالح حیات اور ایک کورننگ امیدوار صاحبزادہ حبیب سلطان نے دو دو کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں

اس طرح کل پندرہ درخواستیں جمع ہوئی ہیں تاہم اس حلقہ میں اصل مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے صاحبزاہ محبوب سلطان اور پیپلز پارٹی کے مخدوم فیصل صالح حیات اور علیشا افتخار خان جو کہ مسلم لیگ(ن) کی متوقع امیدوار ہو سکتی ہیں کے مابین سخت مقابلے کا امکان ہے دیگر امیدواروں میں ندیم ممتاز قریشی ،سلطان مشتاق،اسرار الحق چیمہ،داؤد خان،افتخار احمد خان،محمد آصف معاویہ،اللہ داد خان،نوید مختار خان اور محمد خان کے نام شامل ہیں۔ این اے 115 کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی خاتون امیدوارغلام بی بی بھروانہ، آزاد خاتون امیدوار سید ہ عا بد ہ حسین،آزادامیدوارشیخ وقاص اکرم اورمولانا محمد احمد لدھیانوی، سمیت اٹھارہ امیدواروں نے اپنے کاغذ ت نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ شہری نشست ہونے کی وجہ سے اس حلقہ میں شیخ وقاص اکرم، مولانا محمد احمد لدھیانوی، سیدہ عابدہ حسین اور غلام بی بی بھروانہ میں سخت مقابلہ کی توقع ہے۔ این اے 116 میں پاکستان تحریک انصاف کے صاحبزادہ امیر سلطان، آزادا میدوار امیر عباس سیال سمیت پندرہ امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ احمد پور سیال، شورکوٹ اور شورکوٹ کینٹ پر مشتمل اس حلقہ میں صاحبزادہ امیر سلطان اور امیر عباس سیال کے درمیان مقابلہ ہے۔ جبکہ صوبائی اسمبلی کی سات نشستوں کے لئے پی پی 124سے مہر اسلم بھروانہ،علیشاء افتخار سمیت انیس،پی پی 125سے میاں محمد اعظم چیلہ،فیصل حیات جبوآنہ، سمیت سولہ،پی پی 126سے راشدہ یعقوب شیخ،

مولانامسرورنواز،معاویہ اعظم سمیت بائیس، پی پی 127سے نواب خرم خان سیال،مہر اسلم بھروانہ اورمہر حسن ناصر نول سمیت سترہ، پی پی128سے غضنفر عباس قریشی،خالد محمودسرگانہ سمیت تیرہ،پی پی 129 سے آزاد امیدوارخالد غنی اورپی ٹی آئی کے امیدوارآصف کاٹھیاسمیت دس، جبکہ پی پی 130سے آزاد امیدوارعون عباس اورپی ٹی آئی کے امیدواررانا شہبازسمیت گیارہ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں ن لیگ کے ضلعی صدر اور سابق ایم پی اے خالد غنی، سابق وفاقی وزیرشیخ وقاص اکرم سمیت دیگر سابق ارکان اسمبلی اپنی جماعت کے ٹکٹ کے بجائے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…