پشاور(این این آئی)پی ٹی ایم اورحکومتی کمیٹی کاجرگہ کامیاب،پی ٹی ایم نے رزمک میں ہونے والے جلسہ کو ملتوی کردیا،پی ٹی ایم کے گرفتارکارکنوں کورہا کیاجائیگا، جرگہ کااگلہ دور بائیس جون کو ہوگا ۔سٹیٹ کے خلاف پی ٹی ایم کا پروپیگنڈہ اور کوئی ایسے الفاظ سوشل میڈیا اور دیگر تقریروں میں نہیں ہونگے۔ پشاورمیں االحاج شاہ جی گل کی رہائش گاہ پرپی ٹی ایم اورحکومتی کمیٹی کاجرگہ منعقد ہوا،،جرگے کے بعدمیڈیا کوبریفینگ دیتے ہوئے رکن حکومتی کمیٹی ملک خان مرجان کاکہنا تھا کہپی ٹی ایم نے ہماری درخواست پررزمک میں
ہونے والے جلسے کو ملتوی کردیا،امید ہے ان کے گرفتارکارکنوں کوجلد رہا کیے جائینگے،جرگے میں حکومتی نمائندگی سابق صوبائی وزیرشاہ فرمان ،ملک خان مرجان اوراجمل وزیر جبکہ پی ٹی ایم کی جانب سے محسن داوڑ نے کی ،پی ٹی ایم کے رہنما نے کہاجرگہ نے گرفتار ساتھیوں کی رہائی کی یقین دہا نی کرائی ہے22جون کو پی ٹی ایم کے نمائندوں کے مابین باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہوگا۔حکومتی مذاکراتی کمیٹی او ر پی ٹی ایم کے درمیان آٹھ نشستیں ہوئیں ہیں، جس میں مختلف امور پر بات چیت بہتری کی جانب گامزن ہے۔