اسلام آباد (این این آئی) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے الیکشن 2018ء میں حصہ لینے سے متعلق فیصلہ تبدیل کرلیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق آصفہ بھٹو عام انتخابات کی بجائے قومی اسمبلی کیلئے ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گی ،وہ کس حلقے سے انتخاب لڑیں گی ؟اس حوالے سے معاملات طے ہونا باقی ہیں۔ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو کو ممکنہ طور پر
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی جیتنے والی 2 نشستوں میں سے ایک خالی ہونے والی سیٹ سے انتخاب لڑایا جاسکتا ہے ۔بلاول بھٹو لیاری اور لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں، وہ لاڑکانہ کی آئی سیٹ رکھنا چاہتے ہیں جبکہ آصفہ بھٹو لیاری کو اپنا حلقہ بنانا چاہتی ہیں، اس لئے لیاری سے ضمنی الیکشن لڑیں گی۔ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو کو لیاری کاحلقہ دینے کی وجہ سے انہیں عام انتخابات میں ٹکٹ نہیں دیا گیا ۔