بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

موروثی سیاست نہیں مانتا،چوہدری نثار نے نوازشریف کو ’’قائد‘‘تسلیم کرنے سے انکارکردیاڈان لیکس کے وقت نواز شریف نے کیا ، کیا؟دھماکہ خیز انکشافات

datetime 12  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء و سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ نہیں کیا۔ مشاورت کررہا ہوں باضابطہ اعلان کرونگا، پارٹی آئین میں قائد کا کوئی عہدہ نہیں، صدر ہو یا کوئی اور پارٹی میں تاحیات کچھ نہیں، مسلم لیگ (ن) کے اندر موروثی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، مریم نواز اور محمد نواز شریف بطور تاحیات کیا چاہتے ہیں؟

علم نہیں، 8 بار مسلسل الیکشن جیتنے والے کو کیا الیکشن جیتنے کی ضرورت ہے، راز والی سیاست سے اختلاف ہے، بات کرنی ہے تو سرعام کی جائے، آج جو مشکل حالات ہیں یہ کسی سازش کا نہیں اپنی غلطیوں کا نتیجہ ہے، غلطیوں کا بدلہ ریاست سے لینا مناسب نہیں؟، ڈان لیکس کے وقت نواز شریف نے ایک لفظ بھی نہیں بولا۔ ایک انٹرویو میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماء وسابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ پارٹی آئین میں قائد کا کوئی عہدہ نہیں ہے ، صدر ہو یا کوئی اور پارٹی میں تاحیات کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر موروثی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم کیا چاہتی ہیں، محمد نوازشریف بطور تاحیات قائد کیا چاہتے ہیں؟ علم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین، قانون کی بات کرتے ہیں تو پارٹی آئین کی پاسداری بھی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بانی قائدین میں کوئی بھی آج پارٹی کیساتھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آ زاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کے حوالے سے مشاورت کر رہا ہوں۔ آزاد لڑنے کا فیصلہ کیا تو باضابطہ اعلان کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تمام زندگی شیر کے نشان کیلئے درخواست نہیں دی، جب جونیئر تھا تب بھی ٹکٹ کیلئے درخواست نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ 8 بار مسلسل الیکشن جیتنے والے کو کیا درخواست دینے کی ضرورت ہے؟۔انہوں نے کہا کہ راز والی سیاست سے اختلاف ہے بات کرنی ہے تو سرعام کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ آج جو مشکل حالات ہیں یہ کسی کی سازش نہیں اپنی غلطیوں کا نتیجہ ہیں۔ غلطیوں کا بدلہ ریاست سے لینا مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس کے وقت محمد نوازشریف نے ایک لفظ بھی نہیں بولا، ڈان لیکس پر ہونیوالے اجلاسوں میں محمد نواز شریف، میں اور اسحاق ڈار شریک ہوتے تھے۔ ان اجلاسوں میں جنرل راحیل اور جنرل رضوان اختر بھی شریک ہوتے تھے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…