جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

’’قومی اسمبلی کا ملازم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا‘‘ خود کو کس عہدے پر ظاہرکر کےکیا گھنائونا کام کرتا رہا؟ ایف آئی اے نے قبضے سے بھاری رقم برآمد کر لی

datetime 12  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں تعینات سابق آفیسر فاروق عرف مخدوم زادہ عبد الکریم کو فراڈ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے سابق ملازم فاروق کیخلاف ایف آئی اے اینٹی کرائم سرکل نے شکایات موصول ہونے پر کارروائی کی۔ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم فاروق عرف مخدوم زادہ عبد الکریم پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں نوکری کیلئے لوگوں سے فراڈ کا الزام ہے۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم فاروق خود

کو قومی اسمبلی کا ایڈیشنل سیکرٹری ظاہر کرتا تھا، ایڈیشنل سیکرٹری کی جعلی حیثیت سے اس نے کئی لوگوں کو نوکری کے نام پر دھوکا دیا۔ایف آئی اے نے ملزم کے قبضے سے 21 لاکھ روپے بھی برآمد کرلیے ٗملزم کو مقامی عدالت میں پیش کرکے دو ہفتے کا ریمانڈ لے لیا ہے۔واضح رہے کہ ملزم فاروق کے خلاف قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے ایف آئی اے کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ مذکورہ آفیسر ناپسندیدہ سرگرمیوں میں ملوث ہے۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…