جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

کاغذات نامزدگی جمع کرانیوالے ایک ساتھ 100سے زائد امیدوار نا اہل ہونے جا رہے ہیں کیونکہ۔۔پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے کون کونسے بڑےرہنما بھی شامل ہیں، دھماکہ خیز خبر نے ہلچل مچا دی

datetime 12  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد( آئی این پی، مانیٹرنگ ڈیسک ) اسٹیٹ بنک نے عام انتخابات 2018 کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے100 سے زائد امیدواروں کو ڈیفالٹر قرار دیدیا،پیپلزپارٹی کی حنا ربانی کھر اور پی ٹی آئی کے فیصل واڈا بھی ڈیفالٹر قرارپانے والوں میں شامل ہیں، این اے 249 سے پی ٹی آئی کے فیصل واڈا 37 ملین روپے کے ڈیفالٹر نکلے،اسٹیٹ بنک نے ڈیفالٹر امیدواروں کی فہرستیں الیکشن کمیشن کو بھجوا دیں،

ڈیفالٹر امیدواروں کی نااہلی کے امکانات ہیں۔ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بنک نے عام انتخابات 2018 کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے100 سے زائد امیدواروں کو ڈیفالٹر قرار دیدیا،پیپلزپارٹی کی حنا ربانی کھر اور پی ٹی آئی کے فیصل واڈا بھی ڈیفالٹر قرارپانے والوں میں شامل ہیں ،این اے 182 سے حنائربانی کھر بنک ڈیفالٹر ہیں، ذرائع کے مطابق حناء ربانی کھر کے شوہر 517 ملین روپے کے بنک ڈیفالٹر ہیں،جبکہ این اے 249 سے پی ٹی آئی کے فیصل واڈا 37 ملین روپے کے ڈیفالٹر نکلے،این اے 85 سے ہارون احسان،این اے 95 سے اسد حسن خان،امانت اللہ خان ڈیفالٹر قرار پائے گئے ،این اے 31 سے ہارون بلور،این اے 242 سے اسد اللہ بھٹو ڈیفالٹر قراردیئے گئے ،مخصوص نشست پر مس الماس خاکوانی 319 ملین روپے کی ڈیفالٹر نکلیں ،اسٹیٹ بنک نے ڈیفالٹر امیدواروں کی فہرستیں الیکشن کمیشن کو بھجوا دیںجبکہ الیکشن کمیشن نے ڈیفالٹر امیدواروں کی تفصیلات متعلقہ ریٹرننگ افسران کو بھجوا دی،ڈیفالٹر امیدواروں کی نااہلی کے امکانات ہیں ۔پی ٹی آئی کے فیصل واڈا 37 ملین روپے کےجبکہ پیپلزپارٹی کی حناء ربانی کھر کے شوہر 517 ملین روپے کے بنک ڈیفالٹرنکل آئیے ہیں جبکہ یہ فہرست 100سے زائد امیدواروں پر مشتمل ہے جو کہ سٹیٹ بینک کی جانب سے الیکشن کمیشن کے حوالے کی گئی ہے۔واضح رہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل ابھی باقی ہے اور اسی سلسلے میں تمام ادارے الیکشن کمیشن کی معاونت کے پابند ہیں۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…