اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانیوں کے بیرون ملک اکائونٹس اور اثاثوں سے متعلق کیس کی سماعت، پاکستانیوں کے جتنے بھی غیر قانونی اکائونٹس اور اثاثے ہیں وہ واپس لے کر آئیں،چیف جسٹس نے پاکستانیوں کے غیر قانونی اکائونٹس اور اثاثوں سے متعلق بڑا فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانیوں کے بیرون ملک اکائونٹس اور اثاثوں سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی
سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کی۔ اس موقع پر گورنر سٹیٹ بینک، سیکرٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران سٹیٹ بینک کی پیش کی گئی رپورٹ میں عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کے جتنے بھی غیر قانونی اکائونٹس اور اثاثے ہیں انہیں واپس لے کر آئیں۔