راولپنڈی (نیوز ڈیسک) پاکستان آرمی کے کیڈٹ ماحاد اعجاز نے جرمنی میں نشانہ بازی کا مقابلہ جیت کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نشانہ بازی کے اس مقابلے میں 45 ممالک نے شرکت کی، جس میں پاکستان کے کیڈٹ ماحاد اعجاز
نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ کنگ آف شوٹنگ فرام فیڈرل سکول آف لینگوئجز جرمنی کی جانب سے کیڈٹ ماحاد اعجاز کو 2018ء کا بہترین نشانہ باز قرار دیا گیا، کیڈٹ ماحاد اعجاز پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے یہ روایتی ٹرافی جیتی ہے۔