راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا جس کے بعد وہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ہمراہ عمرے پر روانہ ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کو زلفی بخاری نے چارٹرڈ طیارے کے ذریعے عمران خان اور اہلخانہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانا ہونا تھا لیکن ایف آئی حکام نے انہیں نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث روک دیا۔
جس کے بعد کافی تگ ودو کے بعد وہ اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے میں کامیاب ہوگئے اور عمرے کی ادائیگی کیلئے روانہ ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے بعد امیگریشن حکام کو احکامات جاری کئے جس کے بعد انہیں سعودی عرب جانے کی اجازت دی گئی جس کے بعد وہ 4 بج کر 12 منٹ پر عمران خان ان کی اہلیہ اور عون چودھری کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ۔