جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

میرے حلقے کے تین ٹکڑے کیوں کئے گئے ؟ سعد رفیق نے الیکشن کمیشن پرسنگین الزم عائد کردیا،ایک کے بجائے 2حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان

datetime 10  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء اور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میں آج بروز پیر قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 131 اور این اے 129 سے کاغذات نامزدگی جمع کروانگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندی کے بنیادی اصولوں سے مکمل طور پر انحراف کیا گیا ہے جو قابل افسوسناک امر ہے انہوں نے کہا کہ

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو فائدہ پہنچانے کیلئے میر ے سابقہ حلقے کے تین ٹکڑے کئے گئے انہوں نے کہا کہ میرے سابقہ حلقے این اے 125 کے تین ٹکڑے کرکے اسے این اے 131 ،این اے 129 اور این اے 132 میں تقسیم کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اس ا قدام کی ہر پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مخالفین ہوشیار رہیں کیونکہ ہم اپنے کاموں کو لیکر عوام کی خدمت میں جا رہے ہیں اور انشاء اللہ اس بار بھی شکست تحریک انصاف کا مقدر بنے گی۔(ریاض)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…