بدھ‬‮ ، 10 دسمبر‬‮ 2025 

پرویزمشرف کا پاکستان واپسی کا اعلان،سپریم کورٹ سے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 10  جون‬‮  2018 |

دبئی (این این آئی)آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ ٗسابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عدالت نے نے میرے بارے میں مبہم فیصلہ دیا ہے جس پرپریشانی میں مبتلا ہوں ٗ پاکستان آناچاہتا ہوں لیکن میرے پاس پاسپورٹ نہیں ہے ۔دبئی میں افطار ڈنر سے خطاب میں پرویز مشرف نے کہا کہ خود کو تنہا محسوس کر رہا تاہم پارٹی ورکر ز میرا حوصلہ بڑھاتے رہتے ہیں۔

مجھے تمام مقدمات میں ضمانت دی جائے اور 26جولائی سے قبل فیصلہ سنایاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے میرے بارے میں کافی مبہم فیصلہ دیا ہے لیکن خواجہ آصف کے بارے میں کلیئر فیصلہ دیا گیا ہے ٗعدلیہ کے فیصلے نے مجھے پریشانی میں مبتلا کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان لازمی جانا چاہتا ہوں ٗگرفتار نہ کرنے کی ضمانت دی جائے اور پاکستان میں آزادانہ سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ملنی چاہئے ۔پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ عدالتیں یقینی بنائیں تو میں وطن واپس آ سکتا ہوں۔ان کاکہنا تھا کہ اس وقت میں پاکستان جانا بھی چاہوں تو میرے پاس پاسپورٹ نہیں ہے ۔پرویز مشرف نے کہاکہ پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے بغیر کوئی کیسے سفر کرسکتا ہے؟ فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ 6 دیگر سیاسی مقدمات ہیں ان کا کیا ہوگا؟ یقین دہانی کرائی جائے کہ ای سی ایل میں نام شامل نہیں کیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ بہت سے سیاسی رہنما اپنے امیدوار میرے حق میں دست بردارکرانے کیلئے تیار ہیں۔خیال رہے کہ جمعرات کو ذرائع نے بتایا تھا کہ نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سابق صدر کا شناختی کارڈ بلاک کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک ہونے سے ان کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد ہوگئے ہیں جبکہ وہ پاکستان میں موجود 10 سے زائد جائیدادوں کی خریدوفروخت سے بھی محروم ہوگئے ہیں ٗسپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں پرویز مشرف کو 13 جون کو طلب کررکھا ہے۔



کالم



عمران خان اور گاماں پہلوان


گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…