کراچی(این این آئی) عبوری حکومت کی قیام پر سرمایہ کاروں کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آرہا ہے جس کے زیر اثر حصص کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس1ہزار پوائنٹس بڑھ گیا جس سے انڈیکس ایک بار پھر43ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 128ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 90کھرب روپے سے تجاوز کر گیا
۔4تا7جون پر مشتمل گزشتہ کاروباری ہفتہ جمعتہ الوداع کے باعث 4 دنوں تک محدود رہا جس میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوااور صرف3دنوں میں کے ایس ای100انڈیکس 1231.39پوائنٹس بڑھ گیا تاہم ایک روزہ مندی میں انڈیکس196.09پوائنٹس گھٹ گیا لیکن مجموعی طور پر اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی ۔اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق گذشتہ ہفتے بینکنگ ،گیس ،توانائی اور سیمنٹ سیکٹر ز کی سرگرمیوں میں تیزی رہی اس کی وجہ سے انڈیکس44ہزار پوائنٹس سے 58پوائنٹس کی دوری پر بند ہوا ۔ماہرین کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے عید الفطر کی تعطیلات کے وجہ سے محدود پیمانے پر سرمایہ کاری کے سبب مارکیٹ قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے گی تاہم مارکیٹ کے مثبت پوزیشن پر ہی بند ہونے کا امکان ہے ۔گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں 1035.3پوائنٹس کا اضافہ ریکار ڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 42912.81پوائنٹس سے بڑھ کر 43948.11پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح673.18پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 21663.83پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31401.21پوائنٹس سے بڑھ کر31872.08پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کی بدولت مارکیٹ کے سرمائے میں ایک ہفتے کے دوران1کھرب28ارب88کروڑ70لاکھ29ہزار392روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 89کھرب 7ارب94کروڑ51لاکھ 76ہزار320روپے سے بڑھ کر90کھرب36ارب83کروڑ22لاکھ5ہزار712روپے ہو گیا ۔گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس ایک موقع پر 44333.17پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے بادل چھا جانے سے انڈیکس42835.62پوائنٹس کی پست ترین سطح تک بھی گر گیا تھا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ10ارب روپے مالیت کے 16
کروڑ64لاکھ89ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 7ارب روپے مالیت کے 11کروڑ80لاکھ42ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر1382کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے662کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،627میں کمی اور93کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے
بینک آف پنجاب ،پاک الیکٹرون ،سوئی سدرن گیس ،سوئی نادرن گیس ،پیس پاک لمیٹڈ ،سونیری بینک لمیٹڈ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،لوٹے کیمیکل ،اینگرو فرٹیلائزر،گل احمد ،فوجی سیمنٹ ،ڈی جی کے سیمنٹ ،یونائیٹڈ بینک ،سلک بینک لمیٹڈ ،آدمجی انشورنس ،فرست داؤد بینک ،بینک الحبیب لمیٹڈ ،پا ک انٹر نیشنل بلک ،اینگرو پولیمر ،بینک الفلاح ،ازگارڈن نائن اور کے الیکترک لمیٹڈ سر فہرست رہے ۔