پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے رہنما کا تحریک انصاف کے ہی ٹکٹ ہولڈر کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان

datetime 10  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گگو مندی(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری نذیر احمد جٹ نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ این اے 163 سے ہر قیمت پر الیکشن میں حصہ لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ NA.162سے ان کی بیٹی عائشہ نذیر جٹ NA.163سے ڈاکٹر عارفہ نذیر جٹ اور PP.229سے وہ خود امیدوار ہیں ۔

چوہدری نذیر احمد جٹ نے کہا کہ NA.163کی مختلف برادریوں جن میں چدھڑ ،سلدیرا ،دگل ،گھمن ،بھٹی لنگڑیال ،ڈھڈی ،اور جوئی برادری شامل ہیں کہ نمائندہ افراد ملک اقبال لنگڑیال ،ملک جعفر لنگڑیال ،فیاض چدھڑ ،محمد حسین چد ھڑ ،رستم چدھڑ ،اسد خان لکھویرا،اللہ رکھا جوئیہ ،اسد اللہ ڈھڈی ،مرتضیٰ خان اور سابق M.N.Aضر غام خان خاکوانی شامل ہیں نے ہمیں مکمل حمائت اور بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ NA.163کو وڈیرہ شاہی سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے نجات دلائی جائے ۔چوہدری نذیر احمد جٹ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تحصیل بورے والہ کے عوام کو تعلیم اور صحت کی معیاری سہولیات فراہم کی جائیں اس مقصد کے لیے سعودی حکومت کے تعاون سے عائشہ نذیر فاؤنڈیشن کے تحت بورے والہ میں 200بیڈ کا ہسپتال بنائیں گے جس پر ابتدا میں 80کروڑ روپے کی لاگت کا تخمینہ ہے اور اس کا الحاق انڈس ہسپتال کراچی سے ہو گا اور جو سہولیات انڈس ہسپتال کراچی میں میسر ہیں وہی بورے والا میں دستیاب ہو گی ۔اس کے علاوہ بورے والا میں اخوت یونیورسٹی بھی بنائی جائے گی جس کے لیے اراضی خرید لی گئی ہے ۔50بیڈ کا ایک ہسپتال لڈن میں بھی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ تین سال کے اندر NA.163کے ہر دیہات میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائیں گے ۔

چوہدری نذیر احمد جٹ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ NA.163میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر کے مقابلہ میں الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ انہوں نے عوام کی رائے کے احترام میں کیا ہے اور وہ ہر قیمت پر الیکشن میں حصہ لے کر اس حلقہ سے پارٹی کو شکست سے بچائیں گے میں نے یہ فیصلہ پارٹی کے مفاد کو مد نظر رکھ کر کیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…