بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

2حلقوں کے ٹکٹ 2بھائیوں کو دینے پر تحریک انصاف کے کارکن مشتعل ،بنی گالہ پہنچ کر عمران خان کیخلاف شدید احتجاج،کپتان سے کیا مطالبہ کردیا؟

datetime 10  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)عام انتخابات 2018 کے لیے تحریک انصاف کے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر کارکنان کی جانب سے دوسرے روز اتوار کو بھی بنی گالہ میں احتجاج کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پی پی 100 جڑانوالہ سے خان بہادر ڈوگر اور پی پی 3 سے اکبر خان تنولی کے حامیوں کی جانب سے بنی گالہ میں احتجاج کیا گیا جڑانوالہ سے آنے والے مظاہرین کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی کے 2 حلقوں کے ٹکٹ دو بھائیوں کو دیے گئے ہیں جس سے ان کی حق تلفی ہوئی ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 87 بنوں کے کارکنان کا بھی بنی گالہ میں احتجاج جاری رہا ۔ گزشتہ روز این اے 54 سے سرور خان کو ٹکٹ دیے جانے کے خلاف پارٹی رہنما اجمل راجا کے حامیوں کی جانب سے عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر شدید احتجاج کیا گیا تھا۔مظاہرین نے سرور خان کو پارٹی ٹکٹ دینے کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ان کے انتخاب کو ناقابل قبول قرار دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…