بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

“اگرکسی وکیل کی بیٹی کےساتھ ایساہوتاتوکیاآپ کا رویہ یہی ہوتا؟ عدلیہ کے خلاف مہم چلائی اور سپریم کورٹ کے خلاف قرارداد منظور کروائی چیف جسٹس کا خدیجہ صدیقی اپیل کیس میں شاہ حسین کےو الد سے مکالمہ خدیجہ صدیقی کی اپیل منظور!!!فیصلہ سناتے ہوئے بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 10  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی ) چیف جسٹس میاں چاقب نثار نے خدیجہ صدیقی کے معاملے پر لاہور ہائی کورٹ بار کی قرارداد پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ملزم کے والد سے استفسار کیا کہ آپ نے سپریم کورٹ کے خلاف قرارداد کیسے پاس کروائی، اگر کسی وکیل کی بیٹی کے ساتھ ایسا ہوتا تو کیا آپ کا رویہ یہی ہوتا، سپریم کورٹ نے خدیجہ صدیقی کیس جسٹس آصف سعید خان کھوسہ پر مشتمل بنچ کو بھجوادیا ہے۔

اتوار کو چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی کیس کے ملزم کی بریت کے خلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت کی، اس موقع پر چیف جسٹس نے خدیجہ صدیقی کے معاملے پر ہائی کورٹ بار کی قرارداد پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے سپریم کورٹ کے خلاف قرارداد کیسے پاس کروائی۔ چیف جسٹس نے ملزم کے والد سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے عدالت کے خلاف مہم کس طرح چلائی، اگر کسی وکیل کی بیٹی کے ساتھ ایسا ہوتا تو کیا آپ کا رویہ یہی ہوتا۔سماعت کے دوران قانون کی طالبہ خدیجہ نے عدالت کو بتایا کہ میری کردار کشی کی جارہی ہے، مجھے انصاف فراہم کیاجائے، ٹرائل کورٹ میں میری کردار کشی کی گئی اس کا مداوا کون کرے گا۔عدالت عظمی نے از خود نوٹس نمٹاتے ہوئے خدیجہ صدیقی کی اپیل جسٹس آصف سعید خان کھوسہ پر مشتمل بنچ کو بھجوادی اور فریقین کو ہدایت کی کہ وہ بیان بازی سے گریز کریں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…