کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کوٹکٹ جاری کردیا جائے گا۔ ان کو ٹکٹ جاری کرنے کے حوالے سے کچھ مسائل ہیں جو حل کرلئے جائیں گے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے 55فیصد امیدواروں کا اعلان کردیا گیا ہے
اور اس حوالے سے عمران خان کا پیغام واضح ہے کہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی محمد خان کی جگہ ابھی کسی کوٹکٹ جاری نہیں کیاگیا اور میری اطلاع کے مطابق کچھ مسائل ہیں جن کے حل ہونے پر ان کو ٹکٹ جاری کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کراچی کی بہت سے نشستوں پراعلان کرنا ابھی باقی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا کہ اگر میں الیکشن لڑوں گا تو ڈٹ کر الیکشن لڑوں گا۔