اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف نے مزید پارٹی ٹکٹس جاری کر دیئے ، ٹکٹ حاصل کرنے والوں میں سیالکوٹ سے فردوس عاشق اعوان ، کوہاٹ سے شہریار آفریدی ، شانگلہ سے شوکت یوسفزئی جبکہ حمیدہ شاہد دیر سے انتخابات میں حصہ لیں گی ۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی پارلیمانی بورڈ نے مزید پارٹی ٹکٹس جاری کردیے ہیں ۔ این اے 72سیالکوٹ سے فردوس عاشق اعوان کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے
جبکہ شہریار آفریدی ،شوکت یوسفزئی اور حمیدہ شاہد کو بھی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ شہریار آفریدی کوہاٹ سے قومی اسمبلی کا انتخات لڑیں گے ۔ شوکت یوسفزئی شانگلہ سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر میدان میں اتریں گے جبکہ حمیدہ شاہد دیر سے صوبائی اسمبلی کا انتخاب لڑیں گے ۔ پی ٹی آئی کی اپر دیر میں خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاتی تھی اس لئے حلقہ سے کسی مرد امیدوار کی بجائے خاتون کو ٹکٹ دیا گیا ہے ۔