اسلام آباد (این این آئی)ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے بہت مضبوط امیدوار میدان میں اتارے ہیں، نون لیگ کو سانس ایسے نہیں چڑھا ہوا۔ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے
اپنے بیان میں کہا کہ ذاتی طور پر میں سمجھتا ہوں تحریک انصاف نے بہت مضبوط امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔ان پہلوانوں کا مقابلہ کرنا آسان نہیں ہوگا، ابھی عمران خان نے کمپین اٹھانی ہے، نون لیگ کو سانس ایسے ہی نہیں چڑھا ہوا۔