ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

بحریہ کالج کی طالبات کو پریکٹیکل امتحانات کے دوران ہراساں کرنے والا ٹیچر کا عبرتناک انجام ،کیس کا فیصلہ سنا دیاگیا

datetime 9  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد کے اس کالج ٹیچر جس پر طالبہ کو ہراساں کرنے کا الزام تھا ، کو معطل کر دیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت کیڈ نے ایک ٹیچر کو بحریہ کالج کی طالبہ کو پریکٹیکل امتحانات کے دوران ہراساں کرنے پر معطل کر دیا ہے۔ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے ڈائریکٹر جنرل حسنات قریشی نے پروٹیکشن آف وویمن اگینسٹ ہراسمنٹ ایٹ ورک پلس ایکٹ 2010 کے تحت اس ٹیچر کیخلاف انکوائری منظم

کرنے کے لئے ایف ای ڈی کو حکم دیا ہے۔ کالج کی بہت ہی کم عمر طالبہ نے رپورٹ کی ہے ان کو امتحان کے دوران معائنہ کار نے ہراساں کیا تھا۔طالبہ نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے اس معائنہ کار کی نازیبا حرکتوں کے بارے میں بتایا تھا ۔ بحریہ کالج کے پرنسپل اقبال جاوید نے 28 مئی کو فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ( ایف بی آئی ایس ای ) کو اس ٹیچر کے خلاف شکایت درج کرواتے ہوئے کہا تھا کہ مئی 24 ، 26 اور 27 کو پریکٹیکل امتحان کے معائنہ کار نے طالبہ کو ہراساں کیا تھا اور طالبات امتحان میں ناکام ہونے جانے کے ڈر سے اس کے خلاف براہ راست رپورٹ نہ کروا سکیں، لیکن انہوں نے ٹیچرز اور وویمن سٹاف کو اس کے بارے میں شکایت کی تھی اور ہم یہ درخواست کرتے ہیں کہ اس ٹیچر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور مستقبل میں طالبہ کے لئے خاتون معائنہ کار کی امتحان کے دوران سہولت حاصل کی جائے تاکہ اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے ۔دریں اثنا وفاقی نظامات تعلیم کے زیر انتظام چلنے والے اداروں سے منسلک ایک پروفیسر نےگفتگو میں کہا کہ اس سارے معاملے میں انتظامی غلطی یہ تو دکھائی دے رہی ہے کہ ایک ایسے استاد کو دوبارہ طالبات کے کالج بھجوایا گیا جس پر جنسی ہراسگی کے الزامات پہلے بھی لگ

چکے اور جس کا وہاں جانا ممنوع تھا لیکن اس سے بڑی غلطی یہ ہے کہ بورڈ پریکٹیکل کے دوران ریزیڈنٹ انسپیکٹر تعینات نہیں کرتا جو کہ دراصل سکول کا پرنسپل ہوتا ہے۔پرنسپل ہی صورتحال پر درست انداز میں نظر رکھ سکتا ہے اور اگر کچھ ہو رہا ہو تو اس پر فوری ایکشن لے سکتا ہے۔ لیکن یہ سامنے ہے چونکہ پرنسپل کو بھی قواعد کے مطابق ڈیوٹی کے لیے پیسے دینے پڑیں گے اور اس وجہ سے بورڈ یہ کوتاہی مسلسل بنیادوں پر کرتا چلا آرہا ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…