پشاور(آن لائن)آئندہ عام انتخابات میں خیبر پختونخوا کے 1کروڑ 53لاکھ 16ہزار 299ووٹرز اپنے حق رائے دہی استعمال کرینگے ۔جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 57لاکھ 5ہزار 831ہیں جبکہ صوبے میں خواتین ووٹرز کی تعداد 66لاکھ 63ہزار 448ہیں ۔فاٹا میں ووٹروں کی کل تعداد 25لاکھ 10ہزار 154ہیں قبائلی علاقہ جات میں مرد ووٹروں کی تعداد
15لاکھ 7ہزار 902اور خواتین ووٹرز کی تعداد 10لاکھ 2ہزار 252ہیں۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کو حتمی شکل دیدی ہے جن کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں ووٹرز کی تعداد 10کروڑ پچاس لاکھ سے تجاوز کر چکی ہیں ۔ جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 5کروڑ 92لاکھ 24ہزار 262جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 4کروڑ 67لاکھ 31ہزار 145ہو گی ۔