پاک بحریہ نے انسانی ہمدردی نے نئی مثال قائم کردی ،بحیرہ عرب میں ڈوبنے والی ایرانی کشتی کو کیسے بچایا ؟آپ بھی پاکستانی جوانوں کی ہمت اور بہادری کو داد دینگے

9  جون‬‮  2018

کراچی(آئی این پی ) پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں میں ایرانی کشتی کے عملے کے 11 افراد کوڈوبنے سے بچا لیا،پاک بحریہ کے جہازپی این ایس نصراور02 سی کنگ ہیلی کاپٹرزنے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا ،الرحمانی نامی کشتی کے ڈوبنے سے عملے کے افرادشدید مشکلات کا شکارتھے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کواطلاع ملی کہ کراچی سے 230 کلومیٹردورکھلے سمندر میں الرحمانی نامی ایرانی کشتی کے سمندرمیں ڈوبنے سے عملے کے

گیارہ افراد شدید مشکلات کا شکارہیں۔ کشتی ڈوبنے کی اطلاع ملنے پرپاک بحریہ نے فورا ریسکیو آپریشن کا آغازکیا، ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن کے دوران کشتی کے عملے کو ریسکیوکرکے پاکستان نیوی ایئربیس کراچی پہنچایا گیا۔پاک بحریہ کے جہازپی این ایس نصراور02 سی کنگ ہیلی کاپٹرزنے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا اورنامساعد حالات کے باوجود ایرانی کشتی کے عملے کے 11 افراد کو ناصرف ڈوبنے سے بچا لیا بلکہ انہیں طبی امداد بھی فراہم کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…