منڈی بہاؤ الدین(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیرعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دشمنوں کی شدید کوشش ہے کہ نواز شریف کو جیل بھیج دیا اور قید کردیا جائے ٗ70 سالوں میں چند لوگ عوام کی قسمت کا فیصلہ کرتے رہے ہیں تاہم اب ایسا نہیں ہوگا ٗمیں کوئی بزدل آدمی نہیں ہوں، سوچنے والے سوچتے ہوں گے، کیسے آدمی سے پالا پڑا ہے ٗکسی کو دھاندلی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اگر کسی نے اس کی کوشش کی تو پھر حساب لیں گے۔جمعہ کو مسلم لیگ (ن)کے زیر اہتمام ورکز
کونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ملک میں کسی سیاست دان نے پانچ سے زیادہ پیشیاں نہیں بھگتیں، میں 92 بھگتی ہیں اور یہ میں نے آپ کے لیے کیا۔انہوں نے کہا کہ دشمنوں کی شدید کوشش ہے کہ نواز شریف کو جیل بھیج دیا اور قید کردیا جائے ٗ ان دشمنوں کی خواہش پہلے بھی پوری ہوچکی ہے جب مجھے اٹک جیل میں ڈالا گیا، ملک بدر کیا گیااور اب یہ پھر جیل میں ڈالنے کے خواہشمند ہیں اگر میں قید ہوبھی گیا تو عوام کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا، میں جہاں بھی ہوں گا وہاں تک ا?پ کی اذواز مجھ تک پہنچے گی۔نواز شریف نے کہا کہ میں کوئی بزدل آدمی نہیں ہوں، سوچنے والے سوچتے ہوں گے، کیسے آدمی سے پالا پڑا ہے۔انہوں نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وعدہ کرو ووٹ کی عزت کو بحال کرو گے۔انہوں نے کہاکہ آپ کے ووٹ کو پھاڑ کر پھینک دیا جاتا ہے، اس کو عزت دینے کیلئے آپ کو نواز شریف کا آخری تک ساتھ دینا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ وعدہ کریں اگلے 70 برس، پچھلے 70 برس سے بہتر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو دھاندلی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اگر کسی نے اس کی کوشش کی تو پھر حساب لیں گے۔انہوں نے کہا کہ دھاندلی کرنا اب کسی کے بس کی بات نہیں ہے، جو ایسا کرے گا وہ بھگتے گا، قوم اسے سزا دے گی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف جو وعدہ کرتا ہے، وہ پورا کرتا ہے جس نے لوڈ شیڈنگ، دہشتگردی ختم کی آج وہ پیشیاں بھگت رہا ہے۔نوازشریف نے کہا کہ عوام کی حکمرانی بحال ہوگی،
ہم نے نوجوانوں کے مستقبل کے لیے تبدیلی کا علم بلند کیا ہے۔ نوازشریف نے کہا کہ مجھے زندگی بھرکے لیے نااہل کردیا گیا، 70سال سے چند لوگ عوام کی تقدیرکا فیصلہ کرتے ہیں اب ایسا نہیں ہونے دینگے، ووٹ کے تقدس کوبحال کرنے کے لیے آپ کومیرا ساتھ دینا ہوگا۔مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرف کو کہا جارہا ہے کہ
تم پاکستان آؤ تمھیں کچھ نہیں کہا جائے گا اور جسے آپ نے منتخب کیا اسے نا اہل کردیا، اگر نواز شریف کے علاوہ کوئی اور ہوتا تو میدان چھوڑ کر بھاگ جاتا۔مریم نوازنے کہاکہ نواز شریف کی نااہلی صرف ان کے ساتھ زیادتی نہیں،ہر عوامی نمائندے کے ساتھ زیادتی ہے، دوسری طرف ملک کے سب سے بڑے جج نے مشرف کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔مریم نواز نے کہا کہ جس دن تک نواز شریف کا وزیر اعظم تھا، وعدہ نبھایا گیا ،لوڈ شیڈنگ کنٹرول میں تھی، آئین کی حکمرانی کیلئے آئین کے سامنے ڈٹ جانے والا چاہیے۔