جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی نے بغیر مانگے (ن)لیگی رہنما کو ٹکٹ جاری کر دیا جس طرح پی ٹی آئی کی لیڈر شپ جھوٹی ہے اسی طرح ان کی ویب سائٹ بھی جھوٹی ہے

datetime 9  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی ) پاکستان تحریکِ انصاف نے مسلم لیگ ن کی رہنما نازیہ راحیل کو بن مانگے ہی ٹکٹ جاری کر دیا۔ دو مرتبہ ایم پی اے رہ چکی نازیہ نے تیسری مرتبہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے اپلائی کر رکھا ہے۔پاکستان تحریکِ انصاف ویسٹ پنجاب سے مسلم لیگ ن کی رہنما نازیہ راحیل کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، جس کے لئے انہوں نے درخواست ہی نہیں دی تھی۔ نازیہ راحیل ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تعلق رکھتی ہیں،

وہ وہیں سے گزشتہ 2 الیکشن جیت چکی ہیں اور اس مرتبہ بھی انہوں نے مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے ہی ٹکٹ کے لئے درخواست دے رکھی ہے لیکن بن مانگے ہی انہیں پی ٹی آئی کی جانب سے منتخب کردہ امیدواروں میں جگہ دے دی گئی۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں نازیہ راحیل کا شناختی کارڈ نمبر اور فون نمبر بھی غلط لکھا گیا ہے۔نازیہ راحیل نے تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹ کے اجراء پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلے 2 بار مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی رہ چکی ہوں اور 2018 کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے منتخب ہو کر اسمبلی کی ممبر بنوں گی ۔ جس طرح کی پی ٹی آئی کی لیڈر شپ جھوٹی ہے اسی طرح ان کی ویب سائٹ بھی جھوٹی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تحریک انصاف سے پارٹی ٹکٹ کے لئے اپلائی نہیں کیا ۔ تحریک انصاف کے فیصلے کے خلاف وکلاء سے مشاورت کرکے عدالت جاؤں گی ۔  پاکستان تحریکِ انصاف نے مسلم لیگ ن کی رہنما نازیہ راحیل کو بن مانگے ہی ٹکٹ جاری کر دیا۔ دو مرتبہ ایم پی اے رہ چکی نازیہ نے تیسری مرتبہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے اپلائی کر رکھا ہے۔پاکستان تحریکِ انصاف ویسٹ پنجاب سے مسلم لیگ ن کی رہنما نازیہ راحیل کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، جس کے لئے انہوں نے درخواست ہی نہیں دی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…