پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

ٹکٹوں کے اعلان نے تحریک انصاف پر قیامت ڈھا دی بے شمار حلقوں میں امیدوار آمنے سامنے آ گئے، لڑائی جھگڑے شروع ہو گئے

datetime 8  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹکٹوں کے اعلان نے تحریک انصاف پر قیامت ڈھا دی بے شمار حلقوں میں امیدوار آمنے سامنے آ گئے، لڑائی جھگڑے شروع ہو گئے، جیو ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد تحریک انصاف کے رہنما ٰآمنے سامنے آ گئے ہیں اور مخالفین ٹکٹ نہ ملنے پر غصہ نکال رہے ہیں ،گوجرانوالہ میں ٹکٹ ملنے کے بعد میاں طارق کے پوسٹرز پر سیاہی پھینک دی گئی اور بے شمار جگہ پر ان کے پوسٹرز اور بینرز پھاڑ دیے گئے، میاں طارق کا کہنا ہے کہ

مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہیں اور پارٹی کے فیصلے کو قبول کریں۔اگر کسی کو ٹکٹ نہیں ملا تو اس میں ان کا کوئی قصور نہیں ، اسی طرح کچھ حلقوں سے یہ اطلاعات آ رہی ہیں کہ ناکام امیدواروں نے پارٹی چھوڑ کر مختلف پارٹیوں میں جانے کا فیصلہ کر لیا،واضح رہے کہ تحریک انصاف نے عام انتخابات کے لیے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی ہے ،حیران کن طور پر اس فہرست میں کئی اہم رہنماؤں کے نام شامل نہیں ، تحریک انصاف میں شامل ہونے والی فردوس عاشق اعوان کا نام بھی اس فہرست میں شامل نہیں ہے ، اسی طرح کے پی کے سے دو مشہور رہنما علی محمد خان اور شہر یار خان آفریدی کا نام بھی فہرست میں شامل نہیں جبکہ تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی بھی ٹکٹ سے محروم رہ گئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اگر مجھے ٹکٹ نہیں دیا تو کوئی بات نہیں میں پھر بھی پارٹی کے ساتھ رہوں گا ، پہلے بھی پارٹی کے ساتھ تھا آئندہ بھی کھڑا رہوں گا۔پاکستان تحریک انصاف نے جولائی میں ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے اس فہرست کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان قومی اسمبلی کی 5 نشستوں سے انتخابات میں حصہ لیں گے، عمران خان کراچی، لاہور، اسلام آباد، بنوں اور میانوالی سے انتخابات لڑیں گے۔ واضح رہے کہ

تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے 173 امیدواروں اور صوبائی اسمبلیوں کے 290 امیدواروں کی انتخابی فہرست جاری کر دی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک این اے 25 نوشہرہ اور سابق اسپیکر کے پی کے اسد قیصر این اے 18 صوابی سے انتخاب میں حصہ لیں گے۔ شفقت محمود این اے 130 لاہور، اسد عمر این اے 54 اسلام آباد، شاہ محمود قریشی این اے 156 ملتان اور ان کے بیٹے زین قریشی این اے 157 ملتان سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

ابرار الحق این اے 78 نارووال اور تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری این اے 67 جہلم سے انتخابی میدان میں اتریں گے اس کے علاوہ عثمان ڈار این اے 73 سیالکوٹ سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی این اے 247 کراچی اور علی زیدی این اے 244 کراچی سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ لیاقت علی جتوئی این اے 234 دادو اور سردار یار محمد رند این اے 260 نصیر آباد/جھل مگسی سے انتخابات لڑیں گے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کراچی حلقہ این اے 243، این اے 65 بنوں، این اے 53 اسلام آباد، این اے 95 میانوالی اور این اے 131 لاہور سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔یہ فہرست تحریک انصاف نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…