منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب کا وزیراعلیٰ میں بنوں گا پی ٹی آئی کے دو سینئر ترین رہنماؤں میں ٹھن گئی، عجیب و غریب صورتحال

datetime 8  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کا وزیراعلیٰ میں بنوں گا پی ٹی آئی کے دو سینئر ترین رہنماؤں میں ٹھن گئی، عجیب و غریب صورتحال ملتان (نیوز ڈیسک)پنجاب کا اگلا وزیر اعلیٰ میں بنوں گا، تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اس دعوے کو اپنی انتخابی مہم کا حصہ بنالیا ہے۔

اپنے حلقہ میں مہم چلاتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اس کی منظوری بھی دے دی ہے ، ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے اپنے حلقہ انتخاب میں نمائندہ شخصیات اور حلقہ کی بااثر برادریوں کی یہ پیغام دینا شروع کر دیا ہے کہ تحریک انصاف کی کامیابی کی صورت میں پنجاب کی وزارت اعلیٰ انہیں ہی دی جائے گی۔ دوسری جانب آج پنجا ب میں پارٹی ٹکٹس تقسیم کرنے کے حوالے سے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جہاں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے غور و فکر کیا گیا۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق تحریک انصاف کے دو بڑے رہنماؤں میں وزارت اعلیٰ کے لیے جنگ چھڑ گئی ہے۔شاہ محمود قریشی لاہور سے صوبائی نشست پر الیکشن لڑنے کے خواہشمند جبکہ لاہور میں عمران خان کے حلقے سے صوبائی نشست کے امید وار علیم خان ہیں،پارلیمانی بورڈ نے شاہ محمود قریشی کو ملتان سے الیکشن لڑنے کا مشورہ دیا ہے اب شاہ محمود قریشی نے میں پنجاب کا اگلا وزیراعلیٰ بنوں گا کہہ کر انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…