لاہور(پ ر) میاں شہباز شریف نے کہاکہ صحت کے عالمی دارہ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے پنجاب میں صحت کے شعبہ میں کئے جانے والوں کے کاموں کی برملا تعریف کی گئی ہے اور ڈبلیو ایچ او نے 6جون 2018کے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ویلڈن پنجاب۔ ڈبلیو ایچ او نے کھلے عام حکومت پنجاب کی immunization پالیسی بچوں میں حفاظتی ٹیکے لگوانے کے پروگرام کی تعریف کی ہے
اور اس سے حاصل کئے گئے اہداف کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے پروگرام کے نتائج سب کے لئے قابل تقلید ہیں۔ صحت کے شعبہ میں مسلم لیگ (ن) حکومت کی کارکردگی کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ پولیو اور دوسری موزی امراض سے پاک ہی ہماری اگلی نسل پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہو سکتی ہے۔
Well done, Punjab! Strengthening routine immunization is critical to #EndPolio in #Pakistan and improving the health of children. #VaccinesWork via @SMUReforms pic.twitter.com/f0Tk7RBBIk
— WHO Pakistan (@WHOPakistan) June 6, 2018