اسلام آباد (آئی این پی ) سعودی سفارتخانے نے عمرے کی ادائیگی سے متعلق قطری عوام کے حقوق کے بارے نشر کی گئیں خبروں پر کہا ہے کہ سعودی عرب نے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر تے وقت کہا تھا کہ قطری بھائیوں کے ساتھ مکمل تعاون کریگا، انہیں عمرہ اور حج کی ادائیگی کے لئے تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی، قطری سفارتخانے کا بیان محض ایک ناکام کوشش ہے،کہ
بعض پاکستانی اخبارات میں اس حوالے سے شائع خبریں درست نہیں ۔ جمعہ کو پاکستان میں سعودی عرب کے سفارتخانے نے ان غلط اور بے بنیاد خبروں کا جائزہ لیا ہے جو بعض پاکستانی ذرائع ابلاغ نے عمرے کی ادائیگی سے متعلق قطری عوام کے حقوق کے بارے میں نشر کیں۔ سفارت خانہ کے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب نے جس دن قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کیا تھا اسی دن یہ بھی وضاحت کردی تھی کہ وہ قطری بھائیوں کے ساتھ مکمل تعاون کریگا اور انہیں عمرہ اور حج کی ادائیگی کے لئے تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی لہذا قطری حکام کے منفی رویے وار اپنی ہی شہریوں کو عمرہ اور حج کی ادائیگی میں رکاوٹ ڈالنے کی وجہ سے انہیں ذرائع ابلاغ پر خود ساختہ بحران پر توجہ حاصل ہو۔ اسلام آباد میں قطری سفارتخانے سے گزشتہ روز جاری بیان محض ایک ناکام کوشش ہے تاکہ سعودی عرب کو قطری شہریوں کے عمرہ ادائیگی میں رکاوٹ کا مورد الزام ٹہرایا جائے۔ لہذا سعودی عرب کا سفارتخانہ تمام مسلمانوں پر واضح کرنا چاہتا ہے کہ بعض پاکستانی اخبارات میں اس حوالے سے شائع خبریں درست نہیں ہیں۔ سعودی سفارت خانہ پاکستانی میڈیا کی توجہ مبذول کرانا چاہتا ہے کہ وہ سچائی اور درستگی کو مدنظر رکھین اور اس پراپیگنڈے کی طرف توجہ نہ دیں جو قطر سعودی عرب کے خلاف کررہا ہے۔ سعودی عرب اﷲ کے مہمانوں کا خیال رکھتا ہے اور انہیں بہترین سہولیات فراہم کرتا ہے۔