پشاور(این این آئی) صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مسجد کے اندر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے شہید آباد میں مسجد کے اند ایک ملزم نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا ٗفائرنگ کے دوران مسجد کی دیوار اور گیٹ پر بھی گولیاں لگیں۔پولیس نے زخمی ہونے والے شخص کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا
جبکہ واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص اور ملزم آپس میں چچازاد بھائی تھے اور دونوں کے درمیان کوئی گھریلو تنازع چلا آرہا تھا۔ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے شخص نے جان بچانے کے لیے مسجد میں پناہ لی تھی۔دوسری جانب علاقہ مکینوں نے مسجد کی بے حرمتی کے خلاف ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔