ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ریحام خان کو 70لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر نجی ٹی وی چینل کی نوکری دیئے جانے کا انکشاف!! یہ رقم چینل کی بجائے کون ادا کرتا تھا؟ حیرت انگیز دعویٰ کر دیا گیا

datetime 8  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نیازی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو 70 لاکھ روپے تنخواہ پر نجی ٹی وی چینل کی نوکری دیئے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ معروف صحافی نصر اللہ ملک نے دعویٰ کیا تھا کہ ریحام خان کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی سفارش پر

نجی ٹی وی چینل میں اینکر کی نوکری دلوائی گئی تھی۔ جبکہ ریحام خان کو اس نوکری کی 70 لاکھ روپے تنخواہ دی جاتی رہی۔ ریحام خان کی 70 لاکھ روپے کی تنخواہ کا بندو بست بھی سابق وزیراعلی پنجاب ہی کرتے تھے۔ یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی دعویٰ کرتے ہیں کہ ریحام خان کی کتاب کو ن لیگ کی جانب سے اسپانسر کیا جا رہا ہے۔ جبکہ یہ کتاب بہت ہی قابل اعتراض مواد پر مبنی ہے۔ حمزہ علی عباسی دعویٰ کرتے ہیں کہ کتاب میں ریحام خان نے خود کو تہجدی اور پرہیزگار عورت کے طور پر پیش کیا ہے۔ کپتان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمائوں خاص کر شہباز شریف،مریم نواز اور حمزہ شہباز کی بھی خوب تعریفیں کی ہیں۔ دوسری جانب ریحام خان نے ن لیگ کے رہنمائوں سے رابطوں کے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔واضح رہے کہ ریحام خان کی کتاب نے تمام میڈیا پر طوفان مچا رکھا ہے، جس میں بعض افراد پر غلیظ الزامات عائد کیے گئے ہیں، واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں کرکٹر وسیم اکرم کی مرحوم اہلیہ کو بھی نہ بخشا، انتہائی گھٹیا الزامات عائد کر دیے،ریحام خان کو قانونی نوٹس بھجوایا گیا ہےجس میں وسیم اکرم کی اہلیہ پر لگائے گئے الزامات کے حوالے سے کہا گیا کہ کتاب کے صفحہ 402 اور صفحہ 572 پر الزام لگایا گیا کہ وسیم اکرم نے اپنی مرحوم بیوی کو اپنے سامنے ایک سیاہ فام شخص کے ساتھ سیکس کروایا۔ قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وسیم اکرم اور اس کی مرحوم بیوی کو بدنام کرنے کے لیے گھٹیا الزام ہے، وسیم اکرم کی بیوی بالکل بے گناہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…