اسلام آباد(آئی این پی) ایف آئی اے نے بتایا کہ ملک میں فراڈیوں کا گروہ سرگرم ہے، کسی کو فون پر اپنے بنک اکاؤنٹس اور ذاتی معلومات نہ دیں، ملزمان خود کو حساس ادارے کا اہلکار اور بنک ہیلپ لائن سے تعلق ظاہر کرتے ہیں، ایف آئی اے کمرشل بنک سرکل نے گروہ کا سراغ لگانے کیلئے کوشش کردی ہیں۔جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق (ایف آئی اے) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملک میں فراڈیوں کا گروہ سرگرم ہے،
ایف آئی اے کمرشل بنک سرکل نے گروہ کا سراغ لگانے کیلئے کوشش کردی ہیں، ایف آئی اے کے مطابق کسی کو فون پر اپنے بنک اکاؤنٹس اور ذاتی معلومات نہ دیں، ملزمان کالز اور میسج کے ذریعے بنک اکاؤنٹس اور ذاتی معلومات طلب کرتے ہیں، ملزمان خود کو حساس ادارے کا اہلکار اور بنک ہیلپ لائن سے تعلق ظاہر کرتے ہیں، شہری گروہ سے متعلق معلومات ایف آئی اے کے نمبر 99206345اور 99206116پر دیں۔