واشنگٹن(این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اْن کی تاریخی ملاقات سنگاپور کے خوبصورت جزیرے سینٹوسا میں 12 جون کو ہو گی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور شمالی کوریا کے سربراہان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے لیے
سنگاپور کے سرسبز اور خوبصورت جزیرے سینٹوسا کا انتخاب کیا گیا۔ تاریخی ملاقات کے لیے خوشگوار ماحول اور خوبصورت مقام کا انتخاب مذاکرات کی اہمیت اور افادیت کو ظاہر کرتا ہے۔وائٹ ہاوس کی ترجمان سارا سیندرز نے اپنی ایک ٹویٹ میں دونوں سربراہان مملکت کی ملاقات کے مقام کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 12 جون کو ہونے والی ملاقات سنگاپور کے جزیرے سینٹوسا کے پْر تعیش پوٹل کپیلا میں ہو گی۔ اس ملاقات کے لیے سنگاپور کی روایتی مہمان نوازی کے لیے پْرامید ہیں۔امریکی اخبار کے مطابق گو 12 جون کو ہونے والی ملاقات سینٹو سا کے ہوٹل کپیلا میں ہو گی لیکن ملاقات سے قبل دونوں سربراہان علیحدہ علیحدہ ہوٹل میں قیام کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شنگریلا ہوٹل اور کم جونگ اْن سینٹ ریگس ہوٹل میں قیام کریں گے۔ یہ دونوں ہوٹل جزیرے سینٹوسا کے وسط میں واقع ہیں جہاں قریب ہی مشہور شاپنگ سینٹر بھی واقع ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اْن کی تاریخی ملاقات سنگاپور کے خوبصورت جزیرے سینٹوسا میں 12 جون کو ہو گی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور شمالی کوریا کے سربراہان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے لیے سنگاپور کے سرسبز اور خوبصورت جزیرے سینٹوسا کا انتخاب کیا گیا۔ تاریخی ملاقات کے لیے خوشگوار ماحول اور خوبصورت مقام کا انتخاب مذاکرات کی اہمیت اور افادیت کو ظاہر کرتا ہے۔