منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

وقت نے انہیں خواتین و مردوں کے لیے ایک خوبصورت مثال بنایا ہے،ریحام خان اور حمزہ عباسی کے جھگڑے میں اداکارہ ماہرہ خان بھی پیچھے نہ رہیں

datetime 8  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان اور حمزہ علی عباسی کے درمیان چل رہی جنگ میں اداکارہ ماہرہ خان بھی کود پڑیں۔ریحام خان اور حمزہ علی عباسی کے درمیان چل رہی جنگ روز بروز مزید شدت اختیار کرتی جارہی ہے اور اب ماہرہ خان بھی اس معاملے پر خود کو بولنے سے نہ روک سکیں۔ ریحام خان اور حمزہ علی عباسی کے درمیان جھگڑے کاآغاز ریحام خان کی کتاب سے ہواجو ابھی شائع بھی نہیں ہوئی ہے۔

ریحام خان اپنی کتاب الیکشن سے قبل شائع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ تاہم کتاب شائع ہونے سے قبل ہی حمزہ علی عباسی نے ریحام خان کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کتاب کا مسودہ پڑھا ہے جس کا لب لباب یہ ہے کہ عمران خان دنیا کاسب سے برا شخص اور ریحام خان سب سے تہجد گزار خاتون ہیں۔ کتاب کے حوالے سے روز بروز نئے نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں جب کہ پی ٹی آئی رہنماں کی جانب سے ریحام خان کی کتاب کو حقائق کے برخلاف قرار دے کر اس کی اشاعت پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔گزشتہ روز ریحام خان کی کتاب کے حوالے سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا بھی ٹوئٹ سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ریحام خان کی کتاب برطانیہ میں شائع ہونے کے قابل نہیں ہے، تاہم اگر کتاب شائع ہوئی تو وہ ریحام خان کے خلاف نا صرف عدالت جائیں گی بلکہ اپنے نوجوان بیٹے کے توسط سے ہتک عزت کا دعوی بھی دائر کریں گی۔جمائما گولڈ اسمتھ کے ٹوئٹ پر حمزہ علی عباسی نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دنیاگلالئی اور ریحام خان سے بھری ہوئی ہے،انہوں نے ریحام اورگلالئی جیسی خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جمائما خان کی طرح بنیں۔صرف حمزہ علی عباسی نہیں تھے جنہوں نے جمائما کے ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کیا بلکہ پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان بھی خاموش نہ رہ سکیں۔ اپنے ٹوئٹ میں ماہرہ خان نے جمائمہ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کس طرح جمائما خان کی طرح بناجاسکتا ہے، انہیں وقت نے خواتین و مردوں کے لیے ایک خوبصورت مثال بنایا ہے۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…