اسلام آبا(آئی این پی )جمعرات کو ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران ، اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران ، پولنگ افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ الیکشن ایکٹ 2017کے تحت وہ اپنی تعیناتی کے بعد انتظامی طور رپر الیکشن کمیشن کے ماتحت ہیں اس لحاظ سے اپنے فرائض میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی کی صورت میں الیکشن کمیشن کی جانب سے انضباطی کارروائی عمل میں لائی جا گئے ۔ اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر، ریٹرننگ آفیسر کی تجاویز پر
ایگزیکٹو انجینئر واپڈا خیرپور جو کہ اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر این اے210تعینات ہیں اسے فرائض سے غفلت پر معطل کیا ہے ۔ اس طرح اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر این اے209ایگزیکٹیو انجینئر بلڈنگ خیرپور، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر پی پی 40سیالکوٹ ، چیف پوسٹ ماسٹر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرپی پی 26کوئٹہ سپرنٹنڈنٹ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کوئٹہ کو فرائض سے غفلت پر معطل کر دیے ۔ الیکشن کمیشن نے ان تمام معطل افسران کے خلاف انکوائری کا حکم بھی دیدیا ہے ۔