منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن) کو کرارا جواب ، نگران وزیراعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری کا بیان سامنے آ گیا

datetime 7  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)نگران وزیر اعلی کیلئے نامزد پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ(ن) لیگ نے میری تقرری کو چیلنج کر نا ہے تو کر دیں مجھے فرق نہیں پڑیگا ‘ میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، میں عام انتخابات تک تمام سیاسی جماعتوں کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاوں گا اور غیر جانبداری سے الیکشن کراؤں گا ‘ پنجاب بڑا صوبہ ہے یقیناًبھاری ذمہ داری عائد ہوئی ہے، انتخابات صاف اور شفاف کراوں گا، کوئی جماعت پریشان نہ ہو، میں اپنی آئینی ذمہ داری پوری کراؤں گا۔

اجمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ میری کسی سیاسی جماعت سے وابستگی نہیں انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے ان کے مضامین کے حوالے سے سوال پر ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا تھا کہ مضامین کے نقاط کو کسی صورتحال پر لاگونہیں کیا جا سکتا بلکہ کسی بھی شخص کے خیالات کسی بھی حو الے سے کچھ بھی ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شفاف انتخابات میر ی ترجیح ہوگی اور پوری دیانتداری سے ذمہ داری نبھانے کی کوشش کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے ، پوری غیر جانبداری سے الیکشن کرواوں گا اور تمام سیاسی جماعتوں کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہو جا ؤں گاکابینہ کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ مختصر اور پروفیشنل افراد پر مشتمل کابینہ ہوگی، کبھی کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں رہا، پنجاب بڑا صوبہ ہے یقیناًبھاری ذمہ داری عائد ہوئی ہے، انتخابات صاف اور شفاف کراوں گا، کوئی جماعت پریشان نہ ہو، میں اپنی آئینی ذمہ داری پوری کروں گا مخالفین دوسروں کے بارے میں رائے دیتے رہتے ہیں، مسلم لیگ (ن)بھی رائے دے رہی ہے اگر انہوں نے میری تقرری کو چیلنج کرنا ہے تو کردیں، مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا میں اپنے منصب کا غلط استعمال نہیں کروں گے مجھے الیکشن کمیشن نے نگران وزیر اعلی مقرر کیا ہے اور آئینی طور پر اس عہدے پر مقرر کیا گیا ہے۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…