جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

ریحام خان اور حمزہ شہباز کی لندن میں خفیہ ملاقات،کتاب کس ملک سے چھپوائی گئی، اشاعت کا انتظام کس نے کرایا؟ حیران کن انکشاف‎

datetime 7  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب کے مندرجات نے ہلچل مچا رکھی ہے، ریحام خان کی یہ کتاب امریکہ سے چھپوا لی گئی ہے، واضح رہے کہ کتاب کی چھپوائی کا سارا کام ن لیگ کے سابق صوبائی وزیر نے کروایا، اس کے علاوہ اس کتاب کو کب منظر عام پر لایا جائے گا یہ بات حمزہ شہباز اور ریحام خان کے درمیان ہونے والی ایک خفیہ میٹنگ میں طے پایا ہے، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کتاب کے کچھ حصوں کو جان بوجھ کر لیک کیا جا رہا ہے،

انہی متنازعہ مندرجات کی وجہ سے پورے میڈیا پر اسے کوریج مل رہی ہے، واضح رہے کہ اس کتاب کو امریکہ سے چھپوانے کا مقصد قانونی پیچیدگی سے بچنا ہے، ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس کتاب کا اردو ترجمہ بھی کروا لیا گیا ہے اور اسے کب منظر عام پر لایا جائے گا اس سلسلے میں حمزہ شہباز اور ریحام خان کی لندن اور دبئی میں ملاقات ہوئی جس میں حتمی تاریخ طے کی گئی۔اخبار کی رپورٹ کے مطابق کتاب چھپائی کے تمام مراحل سے گزرنے کے بعد چند ماہ قبل ہی مکمل کر لی گئی تھی اور اردو ترجمہ بھی کرا لیا گیا ہے، کتاب کے شائع کرنے کے حوالے سے تمام تر انتظامات مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر نے امریکہ میں اپنے ایک دوست کے ذریعے مکمل کیے اور اس کتاب کو شائع کرنے کے حوالے سے ٹائمنگ حمزہ شہباز اور ریحام خان کے درمیان لندن میں ایک خفیہ ملاقات میں طے کی گئی جسے ابھی تک خفیہ ہی رکھا جا رہا ہے اور شائع کرنے سے پہلے جان بوجھ کر اس کے کچھ مندرجات کو آؤٹ کرکے کتاب کو مشہور کیا جا رہا ہے، رپورٹ کے مطابق کتاب کے حوالے سے ن لیگ کی اہم شخصیت اور ریحام خان کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے لندن اور دبئی میں بھی ملاقات کا انکشاف ہوا ہے، رپورٹ کے مطابق کتاب کی لانچ سے پہلے مشہوری کے لیے لندن میں بھی مسلم لیگ (ن) کا میڈیا سیل پوری طرح سرگرم ہے۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…