جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

اوورسیز پاکستانی ووٹ ڈال سکیں گے یا نہیں، چیف جسٹس کے استفسار پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کیا جواب دیا؟

datetime 8  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) اوورسیز پاکستانی ایک بار پھر ووٹ کے حق سے محروم ہوگئے، 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کرسکیں گے۔جمعرات کو سپریم کورٹ میں تارکین وطن کے ووٹ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ غیر مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے کے معاملے کا کیا ہوا

جس پر وکیل فیصل چودھری نے بتایا کہ لگتا ہے اس الیکشن میں بھی تارکین وطن کو ووٹ کی سہولت نہیں مل سکتی، عدالت نے ووٹ کی سہولت دینے کے لیے جو اقدامات کئے وہ قابل ستائش ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ درست ہے کہ فی الحال یہ کام ممکن نہیں ہے، میری کوشش تھی کہ تارکین وطن کو یہ سہولت مل جائے، اس وقت یہ کام کرنے سے بڑے پیمانے پر نقصان ہو سکتا ہے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ تھرڈ پارٹی ایولیوایشن کے مطابق تارکین وطن کے لیے ای ووٹنگ منصوبے پر کام نہیں ہو سکتا، فی الحال بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت حالیہ عام انتخابات میں نہیں مل سکتی، آن لائن سسٹم پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ٹاسک فورس کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے، ضمنی انتخابات میں ای ووٹنگ کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی۔  اوورسیز پاکستانی ایک بار پھر ووٹ کے حق سے محروم ہوگئے، 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کرسکیں گے۔جمعرات کو سپریم کورٹ میں تارکین وطن کے ووٹ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ غیر مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے کے معاملے کا کیا ہواجس پر وکیل فیصل چودھری نے بتایا کہ لگتا ہے اس الیکشن میں بھی تارکین وطن کو ووٹ کی سہولت نہیں مل سکتی، عدالت نے ووٹ کی سہولت دینے کے لیے جو اقدامات کئے وہ قابل ستائش ہیں۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…