جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

سابق سیکرٹری اطلاعات ملک اعظم کو پہلا چیف انفارمیشن کمشنر مقرر کرنے کا فیصلہ،تقرری کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان

datetime 7  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق سیکرٹری اطلاعات ملک اعظم کو پہلا چیف انفارمیشن کمشنر مقرر کرنے کا فیصلہ،تقرری کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان اسلام آباد (آئی این پی)وزارت اطلاعات و نشریات کے سابق سیکرٹری ملک محمد اعظم کو پہلا چیف انفارمیشن کمشنر مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی،

جو رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن کی سربراہی کے فرائض سرانجام دیں گے، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت کے خاتمے سےچند روز قبل وزارت اطلاعات کی جانب سے کمیشن کے چیئرمین اور ممبران کی تقرری کیلئے بھجوائی گئی سمری کی منظوری دے دی تھی اور آئندہ چند روز میں چیئرمین اور ممبران کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق رائٹ ٹو انفارمیشن کا سربراہ سابق سیکرٹری اطلاعات ملک محمد اعظم کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ کمیشن کے دو ممبران میں طاہر اسحاق مغل اور مختار احمد علی کے نام شامل ہیں، نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد کمیشن اپنا باقاعدہ کام شروع کر دیا جائے گا، جس کا مرکزی دفتر اسلام آباد میں قائم کیا جائے گا، رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن میں کوئی بھی شہری وفاقی حکومت اور اس کے ماتحت اداروں، وزارتوں اور ڈویژنوں تک اطلاعات کی رسائی نہ ملنے پر اس کمیشن میں اپیل دائر کر کے تمام معلومات حاصل کرسکے گا، کمیشن کو اس بات کا اختیار حاصل ہو گا کہ اگر کوئی حکومتی ادارہ یا اہلکار انفارمیشن دینے سے انکار کرے تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکے گی، کمیشن کے قیام کا مقصد عوام کو اطلاعات تک رسائی دینا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…