اسلام آباد (این این آئی) سابق آرمی اہلکار نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو قومی خزانے میں جمع کرانے کی گزارش کرتے ہوئے 5 ہزار روپے عطیہ کی رقم بھجوا دی۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کے مطابق رقم کے ساتھ موصول ہونے والے خط میں لکھا گیا تھا کہاس رقم کو ملک کا قرضہ اتارنے کے لیے قومی خزانے میں جمع کرا دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ
یہ خط منڈی بہاؤالدین کے ریٹائرڈ نائک محمد اسلم کی جانب سے بھیجا گیا تھا۔ عدالت عظمیٰ کا کہنا تھا کہ یہ خط ظاہر کرتا ہے کہ عوام کو عدلیہ اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار پر اعتبار ہے تاہم عطیہ کو محمد اسلم کو واپس کردیا گیا ہے کیونکہ یہ عدلیہ کے اختیار میں نہیں کہ قومی خزانے میں وہ رقم جمع کرائے۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری بیان میں محمد اسلم کی نیک خواہشات کو سراہا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے بیرونی اور ملکی قرضوں میں گزشتہ 5 برس کے دوران بے تحاشا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کا موجودہ بیرونی قرضہ اس وقت 90 کھرب ڈالرز کی سطح کو عبور کر چکا ہے۔ اس صورتحال میں ملک کا ہر شہری لاکھوں روپے کا مقروض ہو چکا ہے۔اس سابق آرمی اہلکار کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے۔ سپاہی نائیک محمد اسلم کے سپریم کورٹ کو لکھے گئے خط نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے ،سوشل میڈیا صارفین نے سپاہی نائیک محمد اسلم کے جذبے کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ اس سپاہی جیسے لوگ ملک کو بچانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں جبکہ ہمارے سیاستدان ملک کو تباہی کی جانب لے کر جا رہے ہیں۔