بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی والے الزام لگا کر کہتے ہیں ثبوت نہیں ،عمران خان کوکین کا نشہ کرتے ہیں جس نے انکی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو مفلوج کر دیا، ریحام خان کی کتاب کی فروخت کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا، رانا ثناء اللہ کا دعویٰ

datetime 5  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ا ین این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اتنا شور مچایا ہے کہ اب لگتا ہے ریحام خان کی کتاب کی فروخت کا ریکارڈ ٹوڑ جائے گا ، عمران خان کوکین کا نشہ کرتے ہیں جس نے انکی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو مفلوج کر دیااور اگر ریحام خان اسکا ثبوت پیش کرتی ہیں تو لوگ کیوں نہیں یقین کریں گے ، نگراں وزیر اعلیٰ کے معاملے پر آ ج اجلاس ہو گا مگر مجھے لگتا ہے کہ معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس ہی جائے گا،

شہباز شریف کو چاروں صوبوں سے الیکشن لڑنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ریحام خان کی کتاب ابھی آنی ہے آئی تو نہیں ہے ابھی تو فواد چوہدری اور حمزہ عباسی کے بیان آرہے ہیں کہ عمران خان سے بڑا شیطان صفت انسان کوئی نہیں اور کوکین سے متعلق بھی وہ بتا رہے ہیں اب اللہ بہتر جانتا ہے کہ ان کے بیان درست ہیں یا نہیں ،کتاب جب آئے گی تب صحیح پتہ چلے گا لیکن انہوں نے جس طرح میڈیا میں شور مچایا ہے کہ ہر بندہ ریحام خان کی ڈھونڈتا پھر رہا ہے حالانکہ وہ ابھی چھپی نہیں ہے میرے خیال سے تو ان کی کتاب کی فروخت کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مثال کے طور پر پوری آر ڈی مارکیٹ میں یہ بات ہے کہ عمران خان کوکین کا نشہ کرتے ہیں اور لوگوں کو پتہ ہے کہ کوکین کا نشہ انسان کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو بالکل مفلوج کر دیتا ہے اور عمران خان کے بعض فیصلے ایسے ہی ہوتے ہیں ۔ اگر ریحام خان اپنی کتاب میں اس کا ثبوت پیش کرتی ہیں تو لوگ اس کا یقین کیوں نہیں کریں گے۔ جیسے عائشہ گلا لئی ہیں اس کی بات کو تو کسی نے مانا نہیں لیکن اب اگر ریحام خان آٹھ دس اور عائشہ گلا لئی کا نام لے لیں اور جب میڈیا ان کے پاس جائے تو ان میں سے کچھ اس بات کو صحیح کہہ دیں تو پھر انکا کیا بنے گا ۔ یہ جو سارا ٹولہ ہے بنی گالا میں

بیٹھ کر اس طرح کی حرکتوں میں ملوث ہے تو ان کو لینے کے دینے پڑ جائیں گے اس لیے انہوں نے شور مچانا شروع کر دیا ہے کہ ہم پہلے ہی لوگوں کی ذہن سازی کرنا شروع کر دیں لیکن میرا خیال ہے کہ ان کا کام الٹا پڑ گیا ہے اور ریحام خان کی کتاب آنے سے پہلے ہی اتنی مشہور ہو چکی ہے کہ اب تو ہر بندہ اسے پڑھے گا اور میں سمجھتا ہوں کہ ریکارڈ ہی نہ ٹوٹ جائے کہ وہ اتنی سیل ہو۔ریحام خان کی مدد کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دیکھیں یہ تو وہ کہہ رہے ہیں

اور ساتھ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں ،پھر یہ تو مخالفت برائے مخالفت ہے کیا ہم نے انہیں کہا تھا کہ آپ ریحام خان سے شادی کریں اور ہمارے کہنے پر بعد میں انہیں طلاق دی ہے ،یہ ان کا اپنا سارا کیا دھرا ہے اور اب انہیں بھگتنا چاہیے۔ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب سے متعلق سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے نگراں وزیر اعلیٰ کے نام پر پہلے اتفاق کر کے پھر بھاگ گئے ، اب انہوں نے جو دو نام دیئے ہیں ان میں حسن عسکری اور ایاز میر میرے لیے محترم ہیں

مگر ان کی رائے سے اختلاف ضرور ہے کہ وہ روز بیٹھ کر مسلم لیگ (ن) کے متعلق یکطرفہ تبصرہ کرتے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ انکو زیب نہیں دیتا جس طرح کی وہ گفتگو کرتے ہیں اس کے مقابلے میں جو دو نام ہم نے دیئے ہیں ،ان میں سابق نیول چیف ذکاء اللہ اور جسٹس (ر) سائر علی ہیں جو اس وقت کینڈا میں ہیں ہماری ان سے کبھی ملاقات بھی نہیں ہوئی ہم نے ان کا نام دینے سے پہلے باقاعدہ اجازت لی ہے اب انہیں چاہیے کہ ان ناموں میں سے کسی ایک پر متفق ہو جائیں ۔

نگراں وزیر اعلیٰ کے معاملے پر آج ساڑھے 12بجے اسمبلی چیمبر میں اجلاس ہو گا ،مگر مجھے لگتا ہے کہ معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس ہی جائے گا۔مریم نواز اور حمزہ شہباز کے عام انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں مریم نواز اور حمزہ شہباز این اے اور پی پی دونوں سے الیکشن لڑیں گے ۔پنڈی کا شیطان جیسا آدمی دو حلقوں سے لڑ رہا ہے تو انہیں بھی چاہیے کہ کم از کم تین تین چار چار حلقوں سے لڑیں ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے سینئر لوگوں نے یہ بھی تجویز دی ہے کہ شہباز شریف کو چاروں صوبوں سے لڑنا چاہیے ۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…