منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

جب طلاق یافتہ بیوی اپنے سابق خاوند پر کتاب لکھے گی تو وہ یقیناً۔۔!!! تحریک انصاف موجودہ صورتحال پر شدیداپ سیٹ،اندر کی کہانی سامنے آگئی

datetime 4  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ریحام خان کسی کے دئیے ہوئے ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں اور یقیناًان کی کتاب سے تحریک انصاف اپ سیٹ ہے ،جب طلاق یافتہ بیوی اپنے سابق خاوند پر کتاب لکھے گی تو وہ یقیناًاس میں دھجیاں اڑانے کی کوشش کر ے گی ۔ریحام خان کے عمران خان پر الزامات پر فواد چوہدری نے اپنے رد عمل میں کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے خواتین کو استعمال کیا گیا ہو ۔ 1988ء میں بی بی شہید اور انکے خاندان کے خلاف حسین حقانی نیٹ ورک کو استعمال کیا گیا ان کی جعلی تصاویر بنا کر ہیلی کاپٹر کے ذریعے گرائی گئیں ۔ اب بھی ریحام خان اور حسین حقانی کی تصاویر ساری کہانی بتا رہی ہیں کہ ہو کیا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دین میں بیوی اور شوہر کو ایک دوسرے کا لباس کہا گیا ہے لیکن ریحام خان کی جانب سے طلاق کے بعد خانگی معاملات پر گفتگو تہذیب کے بھی خلاف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریحام خان کو پہلے کتاب لکھنے کا خیال کیوں نہیں آیا۔ وہ الیکشن ایجنڈے پر کام کررہی ہیں بلکہ کسی کے دئیے ہوئے ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں ۔ سلمان احمد نے الزام لگایا ہے کہ ریحام خان نے شہباز شریف سے ایک لاکھ پاؤنڈ لئے ہیں وہ اس پر عدالت جائیں ۔ شہباز شریف اور مریم نواز نے احسن اقبال کے ذریعے ریحام خان سے ملاقاتیں کی ہیں اور پیسے لئے ہیں ۔ انہوں نے اس سوال کہ ریحام خان کی کتاب آنے سے تحریک انصاف اپ سیٹ ہو گی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیوں نہیں ہو گی بالکل ہو گی ۔ وہ عمران خان کی سابقہ بیوی رہی ہیں جب انہیں ہمارے لیڈر کے خلاف استعمال کیا جائے گا تو پارٹی تو اپ سیٹ ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ کیا ہم بھی ٹیلیفون پر گانے سنانے ، گھڑیاں دینے کی کہانیاں سنانا شروع کر دیں یا ایشوز کی سیاست کرنی چاہیے ، ہم یہ گندی سیاست نہیں کرنا چاہتے ۔ انہوں نے کہا کہ جب ایک طلاق یافتہ بیوی اپنے سابق خاوند کے بارے میں کتاب لکھیں گی تو وہ اس میں دھجیاںں اڑانے کی کوشش کرے گی اور وہ مخالفین کے ایجنڈے پر ہمارے خلاف استعمال ہو رہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…