منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سپریم کورٹ میں تلخ جملوں کا تبادلہ، مجھے کتے نے نہیں کاٹا ،شہبازشریف ‘ مجھے نہیں پتہ آپ کو کس نے کاٹا ہے؟ چیف جسٹس کے ریمارکس،حیرت انگیز صورتحال

datetime 3  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) سپریم کورٹ لاہور جسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے درمیان تند وتلخ جملوں کا تبادلہ‘ وزیراعلی بولے کہ مجھے کتے نے نہیں کاٹا تھا جو ملک کے اربوں روپے بچائے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ مجھے نہیں پتہ آپ کو کس نے کاٹا ہے؟تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں 56 کمپنیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس کے حکم پر شہباز شریف عدالت کے روبرو پیش ہوئے، چیف جسٹس نے شہباز شریف سے استفسار کیا کہ ٹیکس پیڈ کے پیسے بھاری تنخواہوں پر کیوں خرچ کیے،کس قانون کے تحت 25،25 لاکھ رو پے تنخواہ دی ؟چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیا یہ لوگ آپ سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں جس پر شہباز شریف نے درخواست کی کہ مجھے بات کرنے کا موقع دیا جائے چیف جسٹس نے وزیر اعلی پنجاب سے استفسار کیا کہ آپ نے عوام سے کیا گیا کون سا وعدہ پورا کیا؟جس پر شہباز شریف نے جواب دیا کہ مختلف منصوبوں میں قوم کے 160 ارب روپے کی بچت کی اایک دھیلہ بھی کم ہو تو جو مرضی سزا دیں چیف جسٹس شہباز شریف کے جواب سے مطمئن نہ ہوئے اور جواب مسترد کردیا۔جس پروزیراعلی پھر بولے کہ میرے کاموں کی وجہ سے آپ ٹھنڈے کمروں میں بیٹھے ہیں شہباز شریف نے جذبات میں آکر کہا کہ مجھے کسی کتے نے کاٹا تھا جو اربوں روپے بچائے، تاہم انہوں نے اپنے الفاظ پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ معافی چاہتا ہوں سخت الفاظ واپس لیتا ہوں۔ سپریم کورٹ لاہور جسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے درمیان تند وتلخ جملوں کا تبادلہ‘ وزیراعلی بولے کہ مجھے کتے نے نہیں کاٹا تھا جو ملک کے اربوں روپے بچائے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ مجھے نہیں پتہ آپ کو کس نے کاٹا ہے؟

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…