ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

جاؤ، اور کرکٹ اصولوں کی کتاب پڑھو!،انگلینڈ میں لنکاشائر لیگ کے دوران فواد عالم امپائر کے افسوسناک سلوک کا نشانہ بن گئے ،بیٹنگ سے روک دیاگیا،حیرت انگیز واقعہ

datetime 3  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے کہا ہے کہ بیٹ مار کر ڈریسنگ روم کا شیشہ توڑنے کی خبر من گھڑت ہے۔تفصیلات کے مطابق 32 سالہ فواد عالم ان دنوں انگلینڈ میں لنکاشائر لیگ کھیل رہے ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز کولون گراؤنڈ پر ہوم ٹیم کے خلاف کلیتھرو کے لئے ٹی 20میچ کھیلا۔اوپننگ بیٹس مین کے آؤٹ ہونے کے بعد نمبر تین پر فواد عالم جب بیٹنگ کرنے کے لئے وکٹ پر پہنچے تو امپائر نے انہیں یہ کہہ کر بیٹنگ سے روک دیا کہ آپ تاخیر سے بیٹنگ کے لئے آئے ہیں۔

امپائر نے انہیں کہا کہ آپ کو 60 سیکنڈز کے اندر یہاں پہنچنا تھا ٗآپ کو دیر ہوگئی لہٰذا ’ٹائم آؤٹ‘ ہوگیا ہے۔فواد عالم نے امپائر سے استفسار کیا،تو انہوں نے کہا جاؤ، اور کرکٹ اصولوں کی کتاب پڑھو۔فواد عالم کو امپائر کے فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کرتے ہوئے پویلین لوٹنا پڑا جہاں سے یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی کہ انہوں نے اس واقع کے بعد بیٹ مار کر ڈریسنگ روم کا شیشہ توڑ دیا۔جب فواد عالم کا موقف جاننے کے لئے ان سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ قواعد کے مطابق آؤٹ ہونے والے بیٹس مین کی جگہ دوسرے بیٹس مین کے گراؤنڈ جانے کا وقت کچھ دو منٹ ہے تاہم مذکورہ میچ میں امپائر نے مجھے اس مقررہ وقت سے پہلے ہی ’ٹائم آوٹ‘ کہہ کر گراؤنڈ چھوڑنے کا کہا جو میرے لیے حیران کن تھا۔فواد عالم نے کہا کہ امپائر کے فیصلے پر مجھے ہتھیار ڈالنا ہی تھے جو میں نے کیا البتہ غصہ تو تھا، جب آپ کے ساتھ کچھ ایسا ویسا ہو،بس میرے معاملے میں بھی ایسا ہی تھا، اس عالم میں ڈریسنگ روم پہنچ کر میں نے بیٹ کھڑکی کے ساتھ رکھے اپنے بیگ جو مجھ سے ذرا فاصلے پر تھا، پھینکا جو غلطی سے کھڑکی پر جا لگا،ایسا میں نے دانستہ نہیں کیا البتہ افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اسے غیر ضروری طور پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔یاد رہے پاکستان کے لئے تین ٹیسٹ 38 ون ڈے اور 24 ٹی ٹوئینٹی کھیلنے والے فواد عالم کو دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ پر نہ منتخب کرنے پر سلیکشن کمیٹی کو شدید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔فواد عالم نے کہا کہ ڈسپلن کے حوالے سے کبھی مجھ پر انگلی نہیں اٹھی ،لنکا شائر لیگ میں یہ افسوس ناک واقعہ میرے لیے تکلیف کا سبب ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…